نریندر مودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کا پیچھا کریں گے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiنریندر مودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کا پیچھا کریں گے،عبدالرشید ترابی {/AF}

 برطانیہ میں نریندر مودی کی آمد پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے،جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے میدان میں نکلی ہے پورے آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا ،ممبر ز کنونشن کیے جائیں گے بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیا جائے گا ،جماعت اسلامی منصوبوں کی مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کریں منصوبے کتنی لاگت کے تھے اور صرف کتنے ہوئے قومی وسائل کو شیر مادر سمجھ کر لوٹنے والوں کا عوام احتساب کریں ،سڑکیں کھنڈرات متاثرین زلزلہ تا حال مٹی کے ڈھیر پر ہیں ،میرٹ کی پامالی ظلم اور نا انصافی کا دور دورہ ہے غریب کا کام رشوت اور سفارش کے بغیر نا ممکن بنا دیا گیا ہے اس کلچر کے خاتمے کے لیے جہاد کا اعلان کرتے ہیں اور اس کی جگہ اﷲ کا دیا ہوا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کریں گے امراء اضلاع وارڈ کی سطح پر تنظیم کو مضبوط کریں راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کا پیچھا کریں گے،برطانیہ میں نریندر مودی کی آمد پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے،جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے میدان میں نکلی ہے پورے آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا ،ممبر ز کنونشن کیے جائیں گے بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیا جائے گا ،جماعت اسلامی منصوبوں کی مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کریں منصوبے کتنی لاگت کے تھے اور صرف کتنے ہوئے قومی وسائل کو شیر مادر سمجھ کر لوٹنے والوں کا عوام احتساب کریں ،سڑکیں کھنڈرات متاثرین زلزلہ تا حال مٹی کے ڈھیر پر ہیں ،میرٹ کی پامالی ظلم اور نا انصافی کا دور دورہ ہے غریب کا کام رشوت اور سفارش کے بغیر نا ممکن بنا دیا گیا ہے اس کلچر کے خاتمے کے لیے جہاد کا اعلان کرتے ہیں اور اس کی جگہ اﷲ کا دیا ہوا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کریں گے امراء اضلاع وارڈ کی سطح پر تنظیم کو مضبوط کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ارشد ندیم اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا اجلاس میں سابقہ کا م کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف دئیے گئے اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے برطانیہ کے دورے کی تفصیلات اور کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ امراء اضلاع منصوبہ عمل کے مطابق گراس روٹ لیول پر اپنی تنظیم کو مکمل اور موثر کریں پولنگ اسٹیشن کی سطح پر کمیٹیاں قائم کریں عوام رابطہ مہم کے دوران میں پورے آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا ہر حلقے میں بھرپور انداز سے ممبر ز کنونشن منعقد کیے جائیں اس سے قبل وسیع پیمانے پر ڈور ٹو ڈور عوام رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے کشمیر کے جہاد کی تکمیل اور نظام کی تبدیلی کے لیے موثر افراد کو جماعت میں شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ عوام گوناگوں مسائل کا شکار ہیں مہنگائی ،بے روزگاری،میرٹ کی پامالی،رشوت ستانی عام ہے غریب عوام کا کام رشوت اور سفارش کے بغیر نا ممکن بنا دیا گیا ہے قومی وسائل کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں کئی منصوبے زیر التوا ہیں سڑکیں کھنڈارات کا نقشہ پیش کررہی ہیں متاثرین زلزلہ کے علاقوں میں بھی کئی منصوبے زیر التوا پڑے ہوئے ہیں نوجوان ڈگریاں تھامے سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں جماعت اسلامی کے قائدین ان کے جذبات کی ترجمانی کریں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کی علمبرار ہے یہ عظیم مشن ہے اس سے اچھا مشن اور کوئی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے خدمت کے محاذ پر تحریک آزادی کے محاذ پر،یتیموں کی کفالت کے محاذ پر متاثرین زلزلہ اور متاثرین منگلا ڈیم کی بحالی کے محاذ پر شاندار کام کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے اس شاندار ریکارڈ کے ساتھ جماعت اسلامی میدان میں اتری ہے آپ بھی اعتماد کے ساتھ عوام کے پاس جائیں اور اپنی صفوں کو مضبوط بنائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر