{AF}
تارکین وطن کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کو قومی ایجنڈا بنائیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
کشمیرکی آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کا کردار اولین ہے کشمیریوں نے اپنے حصے سے بڑھ کر کام کر لیا ہے اور کر رہے ہیں ان کی آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانا بیس کیمپ کی قیادت کی ذمہ داری ہے بیس کیمپ میں ظلم کرپشن ،میرٹ کی پامالی،اقرباپروری جیسی بیماریاں اس کے کردار کو تباہ کررہی ہیں جماعت اسلامی حقیقی بیس کیمپ کے کردار کی بحالی اور نظام کی اصلاح کے لیے مصروف جہاد ہے ،مغربی معاشرے میں پروان چڑنے والی نوجوان نسل کو کشمیر اور اسلامی تہذیب سے وابستہ کرنا بہت بڑا چیلنج ہے برطانیہ میں مقیم کشمیری اپنے کردار سے نوجوان نسل کو متاثر کر کے تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ بنائیں برطانیہ اور آزاد خطہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے بہت بڑ ابیس اور نعمت ہے برمنگھم( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ تارکین وطن کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کو قومی ایجنڈا بنائیں،کشمیرکی آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کا کردار اولین ہے کشمیریوں نے اپنے حصے سے بڑھ کر کام کر لیا ہے اور کر رہے ہیں ان کی آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانا بیس کیمپ کی قیادت کی ذمہ داری ہے بیس کیمپ میں ظلم کرپشن ،میرٹ کی پامالی،اقرباپروری جیسی بیماریاں اس کے کردار کو تباہ کررہی ہیں جماعت اسلامی حقیقی بیس کیمپ کے کردار کی بحالی اور نظام کی اصلاح کے لیے مصروف جہاد ہے ،مغربی معاشرے میں پروان چڑنے والی نوجوان نسل کو کشمیر اور اسلامی تہذیب سے وابستہ کرنا بہت بڑا چیلنج ہے برطانیہ میں مقیم کشمیری اپنے کردار سے نوجوان نسل کو متاثر کر کے تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ بنائیں برطانیہ اور آزاد خطہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے بہت بڑ ابیس اور نعمت ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کمیونٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی بھی موجود تھے کمیونٹی کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر کہا کہ عبدالرشید ترابی اور جماعت اسلامی کا تحریک آزادی کشمیر اور آزاد خطے کے عوام کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں اور ہم جماعت اسلامی اور عبدالرشید ترابی کے ساتھ کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے بھرپور ساتھ دیں گے اور تعاون پیش کرتے ہیں ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تارکین وطن کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق اور متحد ہو کر برطانیہ اور یورپ میں کام کریں علاقوں برادریوں اور تعصبات کے دائروں سے نکل کر نوجوانوں کے مستقبل کے لیے آگے بڑھیں برطانیہ کی اچھی روایات کو آزاد کشمیر میں منتقل کریں مغربی تہذیب سے خود بھی دور رہیں اور نوجوان نسل کو بھی اس سے دور رکھ کر اسلامی تہذیب کی طرف راغب کریں انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں مثالی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے برطانیہ میں پرورش پانے والا نوجوان وہاں جا کر وہاں کے حالات دیکھ کرمایوس ہو رہا ہے اور وہ تحریک آزادی کشمیر سے بھی لا تعلق ہو تا جا رہا ہے جماعت اسلامی اس کوشش میں ہے کہ آزاد خطے کو ایک ماڈل فلاحی ریاست بنائی جائے جو تحریک آزادی کشمیر کے لیے مطلوبہ کردار ادا کرے اور آزاد خطے کے نوجوانوں کے روزگار کے لیے بھی کردار ادا کرے ،انہوں نے کہا کہ تارکین وطن اپنے وسائل آزاد خطے کی مثبت سرگرمیوں کے لیے لگائیں اور ایسے جگہوں پر وسائل خرچ نہ کریں جو نفرتوں کا باعث بن رہے ہوں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی اپنے حصے کا کام کرتی رہے گی ۔