{AF}
ہندوستان کے انتہا پسند وزیر اعظم نریندرمودی نے اپنے انتہا پسندانہ عزائم اور پالیسیوں کی وجہ سے ایک بار پھر کشمیریوں اور پاکستانیوں کو موقع مل گیاہے وہ اپنے موقف کو دنیا کے سامنے پیش کریں ،سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}
راولپنڈی (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرپاکستان کی سلامتی کا مسئلہ مگر میاں نواز شریف پاکستان کی سلامتی کے دیگر مسائل پر درجنوں بار آل پارٹیز کانفرنسز کرچکے ہیں مگر مسئلہ پر ایک بار بھی کشمیری قیادت سے مشاور ت نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،میاں نواز شریف آزاد کشمیر کی قیادت اور مقبوضہ کشمیر کی قیادت اور حریت قائدین سے مشاورت کے بعد جامع پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی اپنائیں تاکہ کشمیر کی آزادی کی جانب پیش رفت کی جائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں حکومت پاکستان کی طرف سے جو اصولی موقف سامنے آیا ہے وہ خوش آئند ہے مگر اس کے مطابق پالیسی بنائی جائے،ہندوستان کے انتہا پسند وزیر اعظم نریندرمودی نے اپنے انتہا پسندانہ عزائم اور پالیسیوں کی وجہ سے ایک بار پھر کشمیریوں اور پاکستانیوں کو موقع مل گیاہے وہ اپنے موقف کو دنیا کے سامنے پیش کریں اور دنیا کو اپنے حمایت پر تیار کریں،انھوں نے کہاکہ نریند رمودی آزاد کشمیرپر حملے کا منصوبہ بنا رہاہے،مقبوضہ کشمیرکے اندر مظالم میں اضافہ کردیاہے،حکومت پاکستان الوپیاز کی تجارت ترک کرے سیز فائر لائن پر لاشیں گررہی ہے اور تجارت بھی جاری ہے اس کو ختم کیاجائے،انھوں نے کہاکہ ریاست کے بے گناہ شہریوں کی شہادت پر بدلہ لانا ریاست کی ذمہ داری ہے،انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان نے باغ میں کشمیرکونسل کے بجٹ اجلاس کی صدارت کی مگر شاہد یہ معلوم نہیں ہے کہ کونسل کے بجٹ میں سے 80فیصد حصہ کرپشن کی نذر ہورہاہے،کشمیرکے غریب عوام کے جمع شدہ ٹیکسز سے اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے مہاجے عیاشی کررہے ہیں،کونسل کے بجٹ میں اول روز سے کرپشن ہورہی ہے ،مگر کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے،کونسل کی کرپشن کی اگر کوئی تحقیق کرے تو آزاد کشمیرمیں ہونے والی کرپشن سب سے زیادہ کرپشن اس ادارے میں ہورہی ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی موجودہ صورت حال میں پاکستان کی کشمیرکمیٹی کی کارگردی بھی افسوس ناک ہے،کمیٹی کے ممبران شہداء کے نام پر مراعات کے علاوہ کچھ نہیں کررہے ہیں،انھوں نے حکومت آزاد کشمیرسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چاپلوسی اور حکومت جانے کے ڈر سے نکل کر کشمیرکی آزادی کے لیے کام کرے۔