{AF}
میاں نواز شریف نے ڈھل قاضاں پل ،ٹائیں روڈ اور دیگر تعمیراتی منصوبوں کے اعلانات کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیرپر بھی جرات مندانہ موقف اختیار کیا ہے، نثارشائق {/AF}
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیرو ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثارشائق نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے اعلانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے دل کے ہسپتال کی باغ میں اشد ضرورت تھی پورے کشمیرمیں دل کا ایک بھی ہستپال موجود نہیں ہے پورے کشمیر کے مریض پاکستان کا روخ کرتے ہیں غریب مریض تو اعلاج کے بغیر ہی دم توڑ جاتے تھے،میاں نواز شریف نے ڈھل قاضاں پل ،ٹائیں روڈ اور دیگر تعمیراتی منصوبوں کے اعلانات کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیرپر بھی جرات مندانہ موقف اختیار کیا ہے جماعت اسلامی ضلع باغ اس کاخیرمقدم کرتی ہے، خیالات کااظہار انھوں نے ضلع باغ کی شوریٰ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ باغ کے مسائل کے حوالے سے مشتاق منہاس نے بھی بھرپور ترجمانی کی ہے جماعت اسلامی ان کی کاوشوں کو بھی سرہاتی ہے،نثار شائق نے کہاکہ میاں نواز شریف قائد کشمیرعبدالرشید ترابی کی مہم پر بھی باغ میں تشریف لائے تھے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورئے باغ ہے ،عبدالرشید ترابی پہلے سے شدہ شدہ ایجنڈے کے مطابق برطانیہ کے دورے پر ہیں ا ن کی مووجودگی میں تاریخی استقبال ہوتا اور باغ کے دیگر مسائل پر بھی بات جیت ہوتی،جماعت اسلامی ضلع باغ نے ان کے پرگروام میں شرکت کی اور ان کو خوش آمدید کہا،انھوں نے کہاکہ سردار قمرالزمان کے بائیکاٹ کا ان کااپنا فیصلہ ہے ۔ا نھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور مشتاق منہاس مل کر متاثرین زلزلہ کے 56ارب روپے بھی واپس کروانے کی کوشش کرے گی جو پاکستان کی سابق حکومت نے منتقل کیے تھے۔