نریندر مودی اور اس کا آرمی چیف آگ سے نہ کھیلیں حملے کی حماقت کی تو بنگلہ دیش کا بدلہ بھی چکائیں گے،نورالباری

{AF}noor ul bariنریندر مودی اور اس کا آرمی چیف آگ سے نہ کھیلیں حملے کی حماقت کی تو بنگلہ دیش کا بدلہ بھی چکائیں گے،نورالباری{/AF}

 وزیر اعظم میاں نوازشریف نے اپنے دورہ باغ میں کشمیرپر جرات مندانہ موقف اپنایا ،تعمیراتی منصوبوں اعلان خوش آئند ہے،مہاجرین مقیم پاکستان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے مہاجرین کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والے پانچ سالوں بعد کسی دوسری پارٹی کا ٹیگ لگا کر روخ کرتے ہیں،مہاجرین کے متعلقہ محکموں کو خطوط تحریر کیے ہیں،مہاجرین کے نام پر سکیمیں ہڑپ کی جارہی ہیں،جہیز فنڈز اور زکواۃ منظور نظر لوگوں کو مل رہے ہیں،کشمیری مہاجرین کے نام پر بننے والی سکیموں میں کوئی بورڈ آیزاں نہیں ہے کہ کتنے کی سکیم ہے اور کتنے پیسے اس پر خرچ ہوئے ہیں،ووٹر فہرستیں جعلی ہیں اسٹیٹ سبجیکٹ جعلی جاری ہوئے ہیں راولپنڈی ، بانڈی منیم ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر نورالباری نے کہاہے کہ نریندر مودی اور اس کا آرمی چیف آگ سے نہ کھیلیں حملے کی حماقت کی تو بنگلہ دیش کا بدلہ چکائیں گے،وزیر اعظم میاں نوازشریف نے اپنے دورہ باغ میں کشمیرپر جرات مندانہ موقف اپنایا ،تعمیراتی منصوبوں اعلان خوش آئند ہے،مہاجرین مقیم پاکستان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے مہاجرین کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والے پانچ سالوں بعد کسی دوسری پارٹی کا ٹیگ لگا کر روخ کرتے ہیں،مہاجرین کے متعلقہ محکموں کو خطوط تحریر کیے ہیں،مہاجرین کے نام پر سکیمیں ہڑپ کی جارہی ہیں،جہیز فنڈز اور زکواۃ منظور نظر لوگوں کو مل رہے ہیں،کشمیری مہاجرین کے نام پر بننے والی سکیموں میں کوئی بورڈ آیزاں نہیں ہے کہ کتنے کی سکیم ہے اور کتنے پیسے اس پر خرچ ہوئے ہیں،ووٹر فہرستیں جعلی ہیں اسٹیٹ سبجیکٹ جعلی جاری ہوئے ہیں، ان خیالات کااظہار انھوں نے مہاجرین مقیم خبیر پختونخوا کے دورے کے موقع پر مہاجرین کے اجتماعات سے خطاب اور مہاجرین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،نریندرمودی جنوبی اشیا کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے ،اس جنگ سے عالمگیر جنگ کاآغاز بھی ہوسکتا،بھارت جنگ کی بجائے اپنی قیادت کے عہد کو پوراکرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں،انھوں نے کہاکہ کشمیری قوم اور پاک فوج مل کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرے گی اور سرینگر آزاد کروائیں گے،ہندوستان مقبوضہ ریاست میں بدترین مظالم ڈھارہاہے کشمیریوں نے نریندر مودی کے انتہاپسندانہ عزائم کو خاک میں ملایا جس پر خفاہوکر مودی سیز فائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ کررہاہے،انھوں نے کہاکہ وزیرا عظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنے دورہ باغ کے دوران مسئلہ کشمیرپر جرات مندموقف اختیار کیا ہے ،وزارت خارجہ اس موقف پر خارجہ پالیسی ترتیب دے،بھارت کے خلاف عالمی سطح جارحانہ سفارتی مہم منظم کرے،انھوں نے کہاکہ اگر میاں نوازشریف متاثرین زلزلہ کے 56ارب روپے جو سابق دور حکومت میں منتقل ہوا تھا اس کی واپسی کا علان بھی کرتے تو متاثرین زلزلہ کے زیر کار منصوبے اور جو ابھی شروع بھی نہ ہوسکے تو شروع ہوجاتے ،متاثرین زلزلہ کے علاقوں میں سکولز ،سڑکیں اور کئی منصوبے نامکمل ہیں۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی مثبت تنقید پر یقین رکھتی ہے اور بیس کیمپ میں حقیقی تبدیلی کے لے جدوجہد کررہی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر