تارکین وطن مودی کے انسانیت سوز جرائم سے دنیا کو آگاہ کریں اورکشمیریوں کی ترجمانی کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiتارکین وطن مودی کے انسانیت سوز جرائم سے دنیا کو آگاہ کریں اورکشمیریوں کی ترجمانی کریں،عبدالرشید ترابی {/AF}

 تمام دائروں سے نکل کر متحد اور متفق ہوکر عالمی سطح پر بھارت کی جارحیت اور مظالم کا پردہ چاک کریں بھارت خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہاہے ،عالمی برادری نے بھارت کے مظالم اور جارحیت کا نوٹس نہ لیاتو پوری دنیا جنگ کی آگ کی لپیٹ میں آئے گی،بیس کیمپ کا قبلہ درست کرنے کے لیے تارکین وطن اپنے وسائل کا درست استعمال کریں،فرقوں اور برادریوں کی دائروں سے نکل کر تبدیلی اور کشمیرکی آزادی کو قومی ایجنڈا بنائیں،برادری ازم میرٹ کی پامالی اور کرپشن نے آزادخطے کے تشخص کو ختم کردیاہے برمنگھم ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ تارکین وطن مودی کے انسانیت سوز جرائم سے دنیا کو آگاہ کریں اورکشمیریوں کی ترجمانی کریں،تمام دائروں سے نکل کر متحد اور متفق ہوکر عالمی سطح پر بھارت کی جارحیت اور مظالم کا پردہ چاک کریں بھارت خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہاہے ،عالمی برادری نے بھارت کے مظالم اور جارحیت کا نوٹس نہ لیاتو پوری دنیا جنگ کی آگ کی لپیٹ میں آئے گی،بیس کیمپ کا قبلہ درست کرنے کے لیے تارکین وطن اپنے وسائل کا درست استعمال کریں،فرقوں اور برادریوں کی دائروں سے نکل کر تبدیلی اور کشمیرکی آزادی کو قومی ایجنڈا بنائیں،برادری ازم میرٹ کی پامالی اور کرپشن نے آزادخطے کے تشخص کو ختم کردیاہے،ان خیالات کااظہار انھوں نے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ 70سال سے ایک ہی قماش کے لوگ مسلط ہیں عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا ہے،نہ تحریک آزادی کشمیرمیں اپنا مطلوبہ کردار ادا کرسکے اور نہ ہی یہاں کے عوام کو ریلیف فراہم کرسکے،کشمیریوں کا تشخص ختم کردیا،جگہ جگ ہنسائی کا باعث ہیں،ہمارے نوجوان تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روزگار ہیں،وزراء نے غریبوں کے بچوں کے لیے روزگار کے دروازے بند کیے ہوئے ہیں،سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے کسی وزیر کا عزیز ہونا ضروری بن چکاہے،ریاست کے تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں،تعمیر وترقی کا پہیہ جام ہے ،کرپشن کا دور عروج پر ہے،اقرباء بروری نے زمانہ جہالیت کی یاد تازہ کردی ہے،ظلم اور ناانصافی نے افراتفری پیدا کی ہوئی جس کی وجہ سے آزاد خطے کے عوام تحریک آزادی کشمیر سے لاتعلق ہوتے جارہے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کے تارکین وطن بھی اپنی نوجوان نسل کو کشمیراور اسلام سے وابستہ کرے ،یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے مغربی معاشرے میں اسلامی تہذیب آپنا نا اور انوجوانوں کو اس طرف راغب کرنا ضروری ہے،برطانیہ میں تیسری نسل پروان ہورہی ہے وہ آزاد خطے کے حالات دیکھ کر مایوس ہورہی ہے اس کو اس مایوسی سے نکالنا ہے اور اپنی تہذب اور مسئلہ کشمیرسے وابستہ رکھنا ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دونوں محاذوں پر کام کررہی ہے وہ تحریک آزادی کشمیر اور بیس کیپ کی صلاح تاکہ آزاد خطے کو ایک ماڈل ریاست بنا کر مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے لیے باعث رغبت ہواور اپنے ان بھائیوں کے لیے باعث رغبت ہوجو مغربی معاشرے میں رچ بس گے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر