پوری کشمیری قوم اور تمام جماعتیں حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق اور متحدہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi پوری کشمیری قوم اور تمام جماعتیں حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق اور متحدہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}

 تارکین وطن بھی تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق اور متحد ہو کر بھارت کو بے نقاب کریں،نریندر مودی کی انتہا پسند انہ حکمت عملی اور جارحیت نے موقع فراہم کر دیا ہے کہ کشمیری اپنا اصولی اور حقیقی موقف دنیا کے سامنے رکھیں،کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے پلیٹ فارم پر ساری جماعتیں کشمیر کی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں،بیس کیمپ میں سیاسی جماعتوں کے اختلافات اپنی جگہ پر ہیں مگر تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہم سب ایک ہیں ،نریندر مودی خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند اور کشمیریوں کو حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،جماعت اسلامی بیس کیمپ میں حقیقی تبدیلی کے لیے رائے عامہ منظم کر کے جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی کی خدمات کا اعتراف پوری قوم کررہی ہے برلے( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پوری کشمیری قوم اور تمام جماعتیں حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق اور متحدہیں،تارکین وطن بھی تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق اور متحد ہو کر بھارت کو بے نقاب کریں،نریندر مودی کی انتہا پسند انہ حکمت عملی اور جارحیت نے موقع فراہم کر دیا ہے کہ کشمیری اپنا اصولی اور حقیقی موقف دنیا کے سامنے رکھیں،کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے پلیٹ فارم پر ساری جماعتیں کشمیر کی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں،بیس کیمپ میں سیاسی جماعتوں کے اختلافات اپنی جگہ پر ہیں مگر تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہم سب ایک ہیں ،نریندر مودی خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند اور کشمیریوں کو حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،جماعت اسلامی بیس کیمپ میں حقیقی تبدیلی کے لیے رائے عامہ منظم کر کے جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی کی خدمات کا اعتراف پوری قوم کررہی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیری کمیونٹی اور ڈاکٹر مسفر حسن کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر کونسلرز،سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور دیگر قائدین نے بھی شرکت کی،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مسفر حسن اور نجیب چوہدری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرشید ترابی اور جماعت اسلامی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات ہیں ہم ان کاوشوں کو کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ کشمیر کی مکمل آزادی تک سید علی گیلانی اور عبدالرشید ترابی اپنی کاوشیں جار ی رکھیں گے اور ہم آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نریندر مودی نے انتہا پسندانہ پالیسیاں اختیار کرکے اور جارحیت کا ارتکاب کر کے یہ موقع فراہم کر دیا ہے کہ کشمیری اپنا اصولی اور حقیقت پر مبنی موقف دنیا کو بتائیں اور بھارت نے جو دنیا کو گمراہ کررکھا ہے اس کا پردہ بھی چاک کریں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں پاکستان اوربھارت کی ایٹمی جنگ پوری دنیا کے امن کو تباہ کرے گی نریندر مودی کے ہاتھ میں ایٹم بم پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیر میں ظلم اور قتل عام بند کر کے کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں کرپٹ اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہدکر رہی ہے اور عوام کی خدمت بھی کررہی ہے متاثرین زلزلہ ہوں متاثرین فائرنگ ہوں جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور یہ خدمت کا مشن جاری رکھے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر