{AF}
کشمیری اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جائز جدوجہد کررہے ہیں اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے ,ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ بھارت نے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند نہ کیے تو 1947ء کی طرح جہاد کا علم بلند کرتے ہوئے پوری قوم نکل کھڑی ہو گی اور سری نگر آزاد کروائے گی ہندوستان کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت فراہم کرے جو اس نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ میں عہد کررکھا ہے کشمیری اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جائز جدوجہد کررہے ہیں اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے عالمی اور اسلامی برادری بھارتی جارحیت پر خاموش نہ رہے اس سے بھارت کو شہ مل رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی وجہ سے 1947ء میں 60ہزار مسلح مجاہدین نے ہتھیار رکھے تھے تا کہ پر امن طریقے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے لیکن بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی اور کشمیریوں کے قتل عام سے لگ رہا ہے کہ مجاہدین ایک بار پھر آزاد خطے سے بندوق اٹھا کر اپنے بھائیوں کی مدد کو جائیں گے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا ہر بچہ بوڑھا بھارت کے خلاف جدوجہد اور آزادی کے لیے کٹ مرنے کو تیار ہے انہوں نے کہا کہ بھارت اور اس کے انتہا پسند وزیر اعظم مودی نے فائرنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو یہ جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ کشمیری سری نگر کو آزاد کر کے بنگلہ دیش کا بدلہ لیں گے ۔