حکومت پاکستان ’’را‘‘ کی تخریب کاریوں کونہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کے سامنے پیش کرے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiحکومت پاکستان ’’را‘‘ کی تخریب کاریوں کونہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کے سامنے پیش کرے،عبدالرشید ترابی {/AF}

 بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر پر حملے کی حماقت کی تو پاک فوج کے ساتھ مل کر سری نگر آزاد کر کے بنگلہ دیش کا قرض بھی اتاریں گے،آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں بھارت کے عزائم کو ناکام بنائیں گے ،آزاد خطے میں مجاہد قیادت کی ضرورت ہے تارکین وطن آزاد کشمیر میں تبدیلی کو قومی ایجنڈا بناکر بیس کیمپ میں تبدیلی لائیں جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر اور عوامی مسائل کے حل کے لیے شاندار ریکارڈ قائم کیا ہے ،ظلم اور نا انصافی پر مبنی فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت کو انجام تک پہنچائے بغیر بیس کیمپ کا نظام درس نہیں ہوسکتا ،آزاد کشمیر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے نا اہل قیادت ان وسائل کو لوٹ رہی ہے تارکین وطن کے پاس سرمایہ کاری کے اربوں روپے موجود ہیں مگر کرپشن اور کرپٹ قیادت کی وجہ سے یہ سرمایہ آزاد کشمیر میں نہیں لگ رہا آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی آ جائے تو یہ سارے لوگ سرمایہ لگا کر اور قومی وسائل کا درس استعمال کر کے اس خطے کو ماڈل ریاست بنا سکتے ہیں لندن( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ’’را‘‘ کی تخریب کاریوں کونہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کے سامنے پیش کرے،بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر پر حملے کی حماقت کی تو پاک فوج کے ساتھ مل کر سری نگر آزاد کر کے بنگلہ دیش کا قرض بھی اتاریں گے،آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں بھارت کے عزائم کو ناکام بنائیں گے ،آزاد خطے میں مجاہد قیادت کی ضرورت ہے تارکین وطن آزاد کشمیر میں تبدیلی کو قومی ایجنڈا بناکر بیس کیمپ میں تبدیلی لائیں جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر اور عوامی مسائل کے حل کے لیے شاندار ریکارڈ قائم کیا ہے ،ظلم اور نا انصافی پر مبنی فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت کو انجام تک پہنچائے بغیر بیس کیمپ کا نظام درس نہیں ہوسکتا ،آزاد کشمیر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے نا اہل قیادت ان وسائل کو لوٹ رہی ہے تارکین وطن کے پاس سرمایہ کاری کے اربوں روپے موجود ہیں مگر کرپشن اور کرپٹ قیادت کی وجہ سے یہ سرمایہ آزاد کشمیر میں نہیں لگ رہا آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی آ جائے تو یہ سارے لوگ سرمایہ لگا کر اور قومی وسائل کا درس استعمال کر کے اس خطے کو ماڈل ریاست بنا سکتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے احباب کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی یہاں کی اچھی روایات کو آزاد خطے میں منتقل کریں تعصبات ،تفرقات کے دائروں سے باہر نکل کرکام کریں تا کہ آنے والی نسل کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں کرپٹ قیادت اور کرپشن کے باعث قومی وسائل شیر مادر کی طرح لوٹے جا رہے ہیں اور ہمارے نوجوان بیرون ملک دربانی پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان آگے بڑھ کر اس نظام کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تا کہ عدل و انصاف پر مبنی نظام قائم کیا جائے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ یہاں آکر سرمایہ کاری کرسکیں ،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بہنے والے دریاؤں پر محض ٹربائن لگا کر ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے لیکن ہماری قیادت کی نا اہلی کے باعث پورا آزاد خطہ تاریکی میں ڈھوبا ہوا ہے ،منگلا ڈیم کی تعمیر سے اہل میرپور نے اپنے آباؤ اجداد کی قبریں دو مرتبہ ڈبو دیں ،مگر وہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں پورا میرپور اطراف میں ڈیم کے پانی سے گھیرا ہوا ہے مگر میرپور کے باسیوں کو پینے کا پانی اور استعمال کا پانی میسر نہیں ہے متاثرین ڈیم آج بھی دربدر ہیں ،ذیلی کنبوں کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا یہ قیادت کی نا اہلی نہیں تو کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ نیلم اور جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کے حوالے سے حکومت آزاد کشمیر نے کوئی معاہدہ نہیں کیا جس کی وجہ سے آئندہ دور میں بھی مسائل رہیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور نظام کی اصلاح کے لیے ضروری ہے کہ آزاد کشمیر میں تبدیلی لائی جائے اور تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی لے کر نکلی ہے عوام اپنے اور اپنے نوجوانوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے جماعت اسلامی کے اس ایجنڈے کا ساتھ دیں آزمودہ لوگ کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے یہ صرف جیبیں بھرتے ہیں عوام کے مسائل سے ان کا کوئی سروکارنہیں ہے ۔ راجہ ذاکر خان

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر