{AF}
گاندھی کے قاتلوں کو ہیرواور بابری مسجد شہید کرنے والے نریندری مودی کے پاس ایٹم بم پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
ہندوستان کشمیرمیں مظالم بند اور فوجی انخلاء کروائے،اٹوٹ انگ کی رٹ جنوبی ایشیا کو ایٹمی جنگ میں دھکیل دے گی جس سے پوری دنیا کا امن متاثر ہوگا،عالمی برادری کشمیریوں کوحق دلانے کے لیے اپنا کردارا دا کرے ،کشمیری نریندر مودی کا جہاں بھی جائے گا پیچھا کریں گے،کشمیری اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں،جماعت اسلامی آزاد خطے کو ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،حکومت پاکستان نے قومی موقف اختیار کرکے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں وہ اپنے اس موقف پر قائم رہتے ہوئے تسلسل کے ساتھ مہم کو آگے بڑھائے لندن ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ندھی کے قاتلوں کو ہیرواور بابری مسجد شہید کرنے والے نریندری مودی کے پاس ایٹم بم پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے،ہندوستان کشمیرمیں مظالم بند اور فوجی انخلاء کروائے،اٹوٹ انگ کی رٹ جنوبی ایشیا کو ایٹمی جنگ میں دھکیل دے گی جس سے پوری دنیا کا امن متاثر ہوگا،عالمی برادری کشمیریوں کوحق دلانے کے لیے اپنا کردارا دا کرے ،کشمیری نریندر مودی کا جہاں بھی جائے گا پیچھا کریں گے،کشمیری اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں،جماعت اسلامی آزاد خطے کو ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،حکومت پاکستان نے قومی موقف اختیار کرکے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں وہ اپنے اس موقف پر قائم رہتے ہوئے تسلسل کے ساتھ مہم کو آگے بڑھائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو کے اسلامک مشن کی جانب سے سلام کاامن اور انصاف سب کے لیے ہیں کہ تحت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر یوکے اسلامک مشن کے صردرپرویز اور تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت دہشت گردی اور آزادی کی تحریک کو غلط رنگ دے کرپیش کررہاہے،بھارت جو دنیا کو گمراہ رکررہاہے اس حوالے سے کشمیریوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اصل موقف سے دنیا کو آگاہ رکھیں،برطانیہ کے کے ممبران پارلیمنٹ اور سیاسی قائدین دانشوروں اور رائے عام کو اصل حقائق سے آگاہ کریں،انھوں نے کہاکہ جس طرح فلسطینیوں نے اپنے مسئلے کو تسلسل کے ساتھ پیش کرکرے برطانیہ کے پارلیمنٹ سے آزاد فلسطین کی قرارداد منطور کروائی ہے اسی طرح کشمیری بھی اپنے حق کے لیے قرارادادیں منظور کروائیں،اپنے ذاتی دائروں سے نکل کر کشمیر کاز کے لیے متحد ہوجائیں،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے کشمیرپر موقف اختیار کیا ہے وہ کشمیریوں کے دلوں کی آواز ہے مگر اس موقف پر تسلسل کے ساتھ قائم رہنا اور اس کے تحت پالیسی بنانا ضروری ہے،بھارت کے اتنہا پسند چہرے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،اس کے لیے ایک عالمی مہم منظم کرنے کی ضرورت ہے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد خطے کو ایک ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ۔اس نظام کے ہوتے ہوئے ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے اور نظام کی تبدیلی ضروری ہے۔