{AF}
بھارتی وزیر اعظم وزراء اور را کے چیف کے انکشافات کے بعد پاکستان کے حکمرانوں اور قوم کو کسی خوش فہمی میں رہنے کی بجائے کشمیرکی آزادی کے لیے ٹھوس حکمت عملی اور واضح پالیسی بنانی ہوگی،عبدالرشید ترابی {/AF}
شفیلڈ،بریڈ فورڈ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان تحریک آزادی کشمیرکو سبوثاز کرنے کے لیے تخریب کاری جیسی کاروائیوں کا خود انکشاف کررہاہے،پاکستان ایٹمی اور عسکری طاقت ہے اس اعتماد کے ساتھ حکمران بھارت کو بے نقاب کریں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو اور یو کے اسلامک مشن کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ برطانیہ میں تارکین وطن اپنی صفوں میں پیداکریں کے برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹس اور اہل دانش کو قائل کریں کہ وہ پارلیمنٹ سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں قراردادامنظور کریں اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکے اندر بڑے پیمانے پر مظالم کی مذمت کریں اور پارلیمنٹ میں اس پر بحث کروائیں،انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر دونوں محاذوں پر بھرپور کردار ادا کررہی ہے کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے میں نظام کی اصلاح ،جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے کہ آزا دخطے کو ایک ماڈل ریاست بنایا یائے ،عدل انصاف پر مبنی نظام قائم کیا جائے،میرٹ کی بنیاد پر تقریوں اور تبادلے ہوں،غریب اور امیر کے لیے قانون یکساں ہوں غریب اور امیر کے لیے ہسپتال ایک ہوں تعلیم ایک ہوقومی وسائل کا درست استعمال ہو،انھوں نے کہاکہ آزاد خطہ قدرتی دولت سے مالامال ہے مگر بدیانت قیادت نے سوائے لوٹنے کے اور کوئی کام نہیں کیا،جماعت اسلامی کوشش کررہی ہے لوٹ مار کے کلچر کو ختم کیا جائے اور اس کی جگہ دیانت داری کے کلچر کو عام کیا جائے،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے آزاد کشمیرمیں تعلیم کے شعبے میں صحت کے شعبے میں اور خدمت کے شعبے میں تاریخی کام کیے ہیں اور ثابت کیاہے کہ ہمارے پاس سرکا کے وسائل ہوں تو آزاد کشمیرکے غربت ختم کردیں گے،جماعت اسلامی آئینی اصلاح کے محاذ پر بھی کام کیا جائے آئینی ترامیم وقت کا تقاضا ہے ۔