{AF}
تھب کے وقاص کے ہلاکت اور تھب نکی کیر جنگلات کی سمگلنگ کے ذمہ اران وزیر صحت ہیں ،نثار شائق{/AF}
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرضلع باغ کے امیر نثار شائق نے کہاہے کہ تھب عوامی ایکشن کمیٹی نے جیالوں کو لکڑی سمیت پکڑلیاہے ،فوری طوپر ان کے خلا ف ایف آئی ار درج کی جائے،وسطی باغ میں پرائمری اور جونیئر ٹیچرز کی میرٹ پامال کرکے کی جانے والی تقریوں کو عدالت میں چیلنج کریں گے،محکمے نے چٹ پر تقرریاں کیں میرٹ کاقتل کیا،ٹسٹ انٹرویو دینے والوں سے لکھایا گیاکہ وہ کسی عدالت میں نہیں جائیں گے، محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کو شرم آنی چاہیے ، جماعت اسلامی باغ میں اتنا دم خم موجود ہے کہ وہ ظالموں کے خلا ف جنگ کرے،آج سے ظلم انصافی ،میرٹ کی پامالی ،کرپشن زمینوں پر قبضے اور جنگلات اور قیمتی پتھروں کی سمگلنگ کے خلا ف تحریک آغاز کررہے ہیں،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ہسپتال والوں کی جانب سے صداقت حیات کے خلاف ایف آئی ار کی پھرپور مذمت کرتے ہیں،سیاسی کارکنوں کو حق بات کہنے کی پاداش میں ان کے خلا ف ایف آئی ار درج کرنا ظلم ہے اور جماعت اسلامی اس کے خلاف جہاد کرے گی، انھوں نے کہاکہ وقاص کی ہلاک کے حوالے سے تحقیق ہونی چاہے کہ اس کا کون ذمہ دار ہے اس کی والدہ کے لیے جانا ضروری ہے کہ کسی نے غفلت کی ، انھوں نے کہاکہ باغ جماعت اسلامی میدان میں نکل آئے تو کوئی مائی کا لال مقابلہ نہیں کرسکتا،جماعت اسلامی نے ہمیشہ مثبت تنقید کی ہے اور تنقید برائے تعمیر کی ہے،جماعت اسلامی انصاف چاہتی ہے ،میرٹ پر جس کا حق ہے اس کو ملناچاہیے،غریب لوگوں کے لیے ملازمت کے دروازے بلند کردیے گئے ہیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اپنے طورپر بھرپور کوششیں کیں کہ میرٹ قائم ہوحق دار کو حق ملے مگر لاتوں کے بوت باتوں سے نہیں مانتے ،ہم نہیں چاہتے کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیں مگر باغ کے اندر سارے ادارے مفلوج ہیں،ہر طرف ظلم کی آوازیں آتی ہیں کوئی پوچھنے والاہی نہیں ہے ایک مخصوص ٹولہ سارے وسائل لوٹ رہاہے ،نہ ہسپتال میں کسی کی شنوائی ہے نہ تھانے میں ہے اور نہ کہریوں میں ہے تو پھر لوگ قانو ن کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو کیا کریں گے،انھوں نے کہاکہ باغ کی انتظامیہ سیاسی دباؤ سے نکل کر کام کرے ڈی سی اور ایس پی اچھے انسان ہیں مگر جب وہ قانون کی پاسداری نہیں کروائیں گے تو مسائل پیدا ہوں گے۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی عوامی حقوق کے لیے جنگ کرے گی۔