{AF}
جماعت اسلامی واحد نظریاتی اور سیاسی جماعت ہے جس کے پاس تبدیلی کا حقیقی ایجنڈا اورقیادت موجودہ ہے ،نورالباری {/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی کے قائمقام امیر نورالباری نے کہاہے کہ جماعت اسلامی واحد نظریاتی اور سیاسی جماعت ہے جس کے پاس تبدیلی کا حقیقی ایجنڈا اورقیادت موجودہ ہے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار ماجد رشید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ماجد رشید نے گزشتہ روز نورالباری سے اہم ملاقات کی،اس موقع پرجماعت اسلامی کے نائب امیر محمود الحسن چودھری،نائب امیر راجہ جہانگیر خان،مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان بھی موجودتھے، نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی نے طے کیاہے کہ وہ موثر افراد کو شامل کرے گی اور ان کو عزت دے گی،انھوں نے کہا آزاد خطے میں تبدیلی عوامی مسائل کے اور کشمیر کے حل کے لیے ضروری ہے،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے وہ کام کیے ہیں جو حکومت نہیں سکی،تحریک آزادی کشمیرمیں جماعت اسلامی کا کردار نمایا ں ہے اور آزاد خطے کے عوام کی خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی نے شاندار کام کیا ہے ،تعلیم کے میدان میں صحت کے میدان میں ہر میدان میں جماعت نے خدمات سرانجام دی ہیں ،اس موقع پرسردار ماجد رشید نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیراور عوام کے مسائل کے حل کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں،انھوں نے کہا کہ روایتی پارٹی اور قیادتیں ناکام ہوچکی ہیں،جو فرد ایک بار وزیر اعظم رہ چکا ہواور پھر کہے کہ اب بناؤتو میں تیر مار لو گا وہ کچھ نہیں کرسکتا ،عوام کی توقعات جماعت اسلامی ہی سے وابستہ ہیں اور جماعت ہی تبدیلی لاسکتی ہے۔