{AF}
مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل نہ ہوا تو کشمیری اس کو قبول نہیں کریں گے،عبدالرشید ترابی {/AF}
مانچسٹر( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آزادخطے میں حقیقی تبدیلی کے بغیر نہ ہمارے مسائل اور نہ ہی کشمیر کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے،عوام پائیدا ر اور شاندار تبدیلی کو اپنا قومی ایجنڈا بنائیں،آزاد خطے کے وسائل کو دیانتدار قیادت بروئے کار لائے تو ہم یورپ سے آگے نکل سکتے ہیں،ندیانت اور انااہل قیادت نے ہمارے مسائل کی ذمہ دار ہے،ا ن خیالا ت کا اظہارا نھوں نے کشمیری کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ مودی ایک فسادی ہے جس نے بھارتی اور کشمیری مسلمانوں پر زندگی اجیرن کررکھی ہے ۔مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات مودی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سبو تاژ ہوئے ،بھارتی وزیر اعظم یورپ اور امریکہ سمیت دنیا کے جس ملک میں بھی جائے گامسلمان اس کے خونخوار چہرے کو بے نقاب کریں گے اور اس کی آمدپر ہر جگہ احتجاج کیا جائے گا ،برطانیہ کا فرض ہے کہ وہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان انتہاپسندی اور دہشت گردی کا شکار ہیں ۔ہر جگہ میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے ،ہر جگہ ہمارے اوپر جنگ مسلط ہے ،مسلمانوں کے شہروں اور بستیوں کو ملیا میٹ کیا جارہا ہے اور الزام بھی اسلام اور مسلمانوں پر دھر دیا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیا کو اپنے اس دوہرے معیار اور اسلام و مسلم دشمن رویے کو بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو دنیا کے سامنے اسلام کے امن و آشتی کے پیغام کو پیش کرنا چاہئے ،مسلمان امن دشمن نہیں بلکہ دنیا میں امن کے قیام کے خواہاں اور اس کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں ایک ایسا نظام دیا ہے جسے آدم ؑ سے نبی آخرالزمان حضرت محمد ﷺ تک تمام انبیاء نے انسانیت کے سامنے پیش کیا اور بتایا کہ انسانوں کی بھلائی اسی نظام میں ہے ۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک سے سٹیٹس کو کے خاتمہ اور عام آدمی کو اس کے غصب شدہ حقوق دلانے کی جدوجہد کررہی ہے ۔ملک میں سالانہ ہونے والی ایک ہزار ارب روپے کی کرپشن کا خاتمہ کرکے ملک میں مفت علاج اور تعلیم کا بندوبست کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رویہ اور کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ۔پولیس غریبوں پر جھپٹتی اور امیروں کو سلام کرتی ہے ۔وی آئی پی کلچر نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرائم میں ملوث بااثر لوگوں کو کھلی چھوٹ دے دی جاتی ہے اور غریبوں کا مسلسل استحصال کیا جارہا ہے ،جماعت اسلامی اس استحصالی اور ظالمانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امیر اور غریب کیلئے علیحدہ قانون ہے ۔ہم ایسا نظام دینا چاہتے ہیں جس میں قانون کی نظر میں سب برابر ہوں