{AF}
مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،سراج الحق{/AF}
حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف اختیار کرکے کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام دیاہے،عبدالرشید ترابی نریندر مودی نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیاہے،کشمیریوں کو حق دیے بغیر دنیا پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرپا اور پائیدارامن قائم نہیں ہوسکتا،پاکستان میں بسنے والے سکھ ہندووں او ر عیسائیوں کا موقف ایک ہے،مودی نے بنگلہ دیش میں جاکر خود اعتراف کیاہے کہ وہ اس نے پاکستان دولخت کرنے میں کردار ادا کیا اور خود اس میں شریک تھا،18کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں کشمیریوں کے بنیادی موقف کے ساتھ ہیں،عالمی برادری کشمیریوں کو حق دلائے جو اس نے عہد کیاہے بریڈ فورڈ،برنلے،نیلسن(پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاکے کہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،نریندر مودی نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیاہے،کشمیریوں کو حق دیے بغیر دنیا پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرپا اور پائیدارامن قائم نہیں ہوسکتا،پاکستان میں بسنے والے سکھ ہندووں او ر عیسائیوں کا موقف ایک ہے،مودی نے بنگلہ دیش میں جاکر خود اعتراف کیاہے کہ وہ اس نے پاکستان دولخت کرنے میں کردار ادا کیا اور خود اس میں شریک تھا،18کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں کشمیریوں کے بنیادی موقف کے ساتھ ہیں،عالمی برادری کشمیریوں کو حق دلائے جو اس نے عہد کیاہے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے برنلے، نیلسن اور بریڈ فورڈ میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہاکہ عالمی برادری مسئلہ کشمیرکی نزاکت اور اس کی حساسیت کو محسوس کرے یہ سواکروڑ انسانوں کے بنیادی حق کا مسئلہ ہے یہ کوئی پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد کا مسئلہ نہیں ہے یہ عوام کے حقوق کا مسئلہ ہے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے ،اس موقع پرجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیرعبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف اختیار کرکے کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام دیاہے ،پاک فوج ،حکومت اور پوری قوم مل کر نریند مودی کے خطرناک اور جارحانہ عزائم ناکام بنائیں،جس قوم کے پاس سید علی شاہ گیلانی جیسی قیادت ہو اسے دنیا کی کوئی طاقت محکوم نہیں رکھ سکتی بھارتی استعمار کی تمام کوششیں اور حربے اس مرد مجاہد کے ضمیر کو نہیں خرید سکے۔ سید علی شاہ گیلانی کی توانا آواز سری نگر سے بلند ہو کر عالمی ایوانوں تک مظلوم کشمیریوں کے لیے حق خو د اردیت کے مطالبے کو دہرا رہی ہے ۔انھوں نے ،انھوں نے کہاکہ کے بھارتی جارحیت اور انتہاء پسندی اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کو بزور ریاستی طاقت نہیں دباسکتی پاک بھارت مذاکرات میں کشمیر ایشو کو زیر بحث ۔ انھوں نے کہاکہ عالمی برداری کو دہرا معیار ترک کرنا چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہے انھوں نے کہاکہ ہندوستان جنوبی ایشیا کے امن کو تباہ کررہاہے جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوجاتا اس وقت تک جنوبی ایشیا میں امن محض ایک خوب رہے گا،پاکستان نے گزشتہ دس سالوں سے امن مذاکرات کرکے دیکھ لیا ہے کہ ہندوستان کاپرنالہ اسی جگہ پر ہے ،انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلوانے میں اپنا کردا ادا کرے اور خاص کر برطانیہ جو اس سارے مسئلے کاعینی شاہد بھی ہے اس کو کردار ادا کرنا چاہیے،انھوں نے کہاکہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں ، میڈیا اور فلاحی تنظیموں کی مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ رسائی کے لیے بھارتی حکومت پر دباو ڈالنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے دل ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں جبکہ حکمرانوں نے متعدد اہم مواقع پر کشمیر پر اہم پیش رفت کے مواقع پر پسپائی اختیار کرکے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔