{AF}
حکومت پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر سٹینڈ کشمیریوں کی ترجمانی کرتا ہے ،شیخ عقیل الرحمان{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے اہم فریق ہیں ان کے بغیر مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں ہے،حکومت پاکستان کے اصولی موقف پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،کشمیریوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کو ایک مرتبہ پھر نظر بند کر دیا گیا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ملنا چاہیے انہوں نے کہا کہ بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سول آبادی کو متاثر کررہا ہے جس سے لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر سے مشروط ہے دونوں ایٹمی قوتیں ہیں مسئلہ حل نہ ہوا تو اس کی لپیٹ میں پوری دنیا آئے گی جس کی ذمہ داری اقوام عالم پر ہو گی انہوں نے کہا کہ کشمیری جائز بر حق جدوجہد کررہے ہیں جس کی اقوام متحدہ کا چارٹر اجازت دیتا ہے ۔