{AF}
بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کو تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کے لیے مذاکرات کے ڈرامے رچا کر تحریک کے خلاف سازش کی ،جب تک بھارت کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم نہیں کرتا اس کے ساتھ کسی طرح کی کوئی بات چیت نہ کی جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورے کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ مظفرآباد کی کرسی پر ایسے لوگ بٹھائے جائیں جن کی ترجیح اور سمت درست ہو مظفرآباد کے ایوانوں میں بیٹھے لٹیرے صرف جیبوں کو بھرنے میں مصروف ہیں عوامی مسائل کے حل اور کشمیرکی آزادی ان کا ایجنڈا نہیں ہے جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی کارکن آج سے ہی تیاری شروع کریں ظلم اور نا انصافی پر مبنی نظام کے ہوتے ہوئے ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے ہمارے مسائل کا واحد حل قرآن وسنت کے عادلانہ نظام میں مضمر ہے انہوں نے کہا کہ عوام چاہیں تو تبدیلی آسکتی ہے 70سالوں سے یہی لوگ مسلط ہیں عوام اب ان کو تبدیل کرنے کے لیے میدان میں نکلیں اور تبدیلی کو قومی ایجنڈا بنائیں انہوں نے کہا کہ حلقہ 4پونچھ سمیت پونچھ کے سارے حلقے مساہلستان بنے ہوئے ہیں سڑکیں سکولز صحت کے تمام شعبے متاثر ہیں میرٹ کی پامالی ہے تھانے اور کچہریاں خوف کا نشان بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اور حکمران اﷲ کی طرف رجوع کریں تو بہ کریں اور اپنے لیے اور سب کے لیے ہدایت کی دعا کریں اور اس کے لیے کردار بھی ادا کریں تو آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے جماعت اسلامی آزاد خطے کی سب سے بڑی مذہبی اور سیاسی جماعت ہے جس نے تبدیلی کا ایجنڈا پیش کر دیا ہے اور حقیقی تبدیلی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔