{AF}
بھارت جب تک کشمیر کو متنازعہ اور کشمیریوں کو بطور فریق تسلیم نہیں کرتا اس کے ساتھ کوئی بات چیت نہ کی جائے،نورالباری{/AF}
بھارت خطے میں قیام امن کے لیے مخلص ہے نہ سنجیدہ،،ایک کروڑ 22لاکھ کی سکیم میں سے چند لاکھ لگا کر باقی سارے پیسے ہڑپ کر لیے گئے ،کشمیر کالونی ہری پور میں کمیونٹی سینٹر ناقص تعمیر کی وجہ سے بیٹھ چکا ہے،واٹر ٹینک کے نام پر کئی دفعہ سکیمیں ہڑپ کی جا چکی ہیں اس واٹر ٹینک میں آج بھی پانی موجود نہیں ہے ،کشمیر کالونی ہری پور میں والدین کے شناختی کارڈ ہونے کے باوجود بچوں کے شناختی کارڈ نہیں بنائے جا رہے اس کا نوٹس لیا جائے میٹرک کا رزلٹ آچکا ہے بچوں کو شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث کالجز میں داخلے نہیں مل رہے جس کی وجہ سے مہاجر بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں وزیر اعلیٰ خیبرپختوانخواہ وزیر امور کشمیر اس کا فوری نوٹس لیں اور بچوں کو شناختی کارڈ جاری کیے جائیں اور پولیس ان کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرے جماعت اسلامی کشمیر کالونی میں پانی فراہم کا بندوبست کرے گی،مہاجرین مقیم پاکستان کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کرنے والوں کا آمدہ انتخابات میں کڑا احتساب کریں گے ایبٹ آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں قیام امن کے لیے مخلص ہے نہ سنجیدہ،بھارت جب تک کشمیر کو متنازعہ اور کشمیریوں کو بطور فریق تسلیم نہیں کرتا اس کے ساتھ کوئی بات چیت نہ کی جائے،ہری پور میں مہاجر کالونی کے نام پرایک کروڑ 22لاکھ کی سکیم میں سے چند لاکھ لگا کر باقی سارے پیسے ہڑپ کر لیے گئے ،کشمیر کالونی ہری پور میں کمیونٹی سینٹر ناقص تعمیر کی وجہ سے بیٹھ چکا ہے،واٹر ٹینک کے نام پر کئی دفعہ سکیمیں ہڑپ کی جا چکی ہیں اس واٹر ٹینک میں آج بھی پانی موجود نہیں ہے ،کشمیر کالونی ہری پور میں والدین کے شناختی کارڈ ہونے کے باوجود بچوں کے شناختی کارڈ نہیں بنائے جا رہے اس کا نوٹس لیا جائے میٹرک کا رزلٹ آچکا ہے بچوں کو شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث کالجز میں داخلے نہیں مل رہے جس کی وجہ سے مہاجر بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں وزیر اعلیٰ خیبرپختوانخواہ وزیر امور کشمیر اس کا فوری نوٹس لیں اور بچوں کو شناختی کارڈ جاری کیے جائیں اور پولیس ان کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرے جماعت اسلامی کشمیر کالونی میں پانی فراہم کا بندوبست کرے گی،مہاجرین مقیم پاکستان کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والوں کا آمدہ انتخابات میں کڑا احتساب کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ ہری پور ،پانیاں ،ہری پور کشمیر کالونی اور ایبٹ آباد کے دورے کے موقع پر کشمیری بستیوں میں کشمیری کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان کے سیکرٹری راجہ فاضل تبسم اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ ذاکر خان بھی ان کے ہمراہ تھے کشمیر کالونی کے دورے کے موقع پرمہاجرین نے مسائل کے انبار لگا دئیے اور کہا کہ مہاجرین کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کی انتہا کر دی گئی ہے وزیر موصوف چند منظور نظر لوگوں کو نواز رہے ہیں سکیمیں زمین کے بجائے ٹھیکیدروں کی جیبوں میں جا رہی ہیں جیز فنڈز اور زکوۃٰ فنڈ ز غیر کشمیریوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں اس موقع پر کشمیر کالونی کا دورہ کرتے ہوئے نورالباری نے اعلان کیا کہ ہری پور کشمیر کالونی کے مہاجرین کے لیے پانی فراہم کرنے کا بندوبست کریں گے ،انہوں نے موقع پر اعلان کیا کہ وہ 2واٹر سکیمیں اس کالونی کے لیے فراہم کریں گے ،انہوں نے وزیر امور کشمیر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کا نوٹس لیں کرپشن کرنے والوں کو گرفتار کریں اور جن کے والدین کے شناختی کار ڈ اور سٹیٹ سبجیکٹ موجود ہیں ان کے بچوں کو شناختی کارڈ جاری کیے جائیں تا کہ و ہ اپنی تعلیم بھی جاری رکھ سکیں اور روزگار کے لیے بھی دیگر شہروں کا سفر کر سکیں اور کام کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تنقید برائے تنقید پر یقین نہیں رکھتی ہم اصلاح احوال کے لیے نکلے ہیں کرپشن کرنے والوں کی گردنوں پر پاؤں رکھ کر لوٹا ہوا مال واپس لے کر مہاجرین میں تقسیم کریں گے جماعت اسلامی مہاجرین کو کسی کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑے گی انہوں نے خیبر پختوانخواہ کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمتوں میں کشمیری مہاجرین کے لیے کوٹہ مختص کریں اور بے گھر لوگوں کو گھر فراہم کریں بے روزگاروں کے لیے روزگار کا بندوبست کریں تا کہ کشمیری بھی اپنے کاز کے ساتھ وابستگی کو برقرار رکھتے ہوئے نظام زندگی چلا سکیں۔