{AF}
بھارت جب تک کشمیر کو متنازعہ تسلیم نہیں کرتا اس کے ساتھ کوئی بات چیت نہ کی جائے،عبدالرشید ترابی{/AF}
حکومت پاکستان نے دولت مشترکہ کے سپیکرز کانفرنس میں بھارتی شرط تسلیم نہ کر کے اچھا اقدام کیا ہے اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوں گے،مغربی معاشرے میں نوجوان نسل کو اپنی تہذیب اور دین سے وابستہ رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے مغربی معاشرے میں رہنے والے والدین اپنے کردار سے نوجوان نسل کو اسلام کی طرف راغب کریں ،یوکے اسلامک مشن جیسے ادارے نوجوانوں کو اپنی طرف لائیں ،مغربی معاشرے میں رہتے ہوئے نوجوان اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقعوں سے بھرپور استفادہ کریں لوٹن( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت جب تک کشمیر کو متنازعہ تسلیم نہیں کرتا اس کے ساتھ کوئی بات چیت نہ کی جائے،حکومت پاکستان نے دولت مشترکہ کے سپیکرز کانفرنس میں بھارتی شرط تسلیم نہ کر کے اچھا اقدام کیا ہے اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوں گے،مغربی معاشرے میں نوجوان نسل کو اپنی تہذیب اور دین سے وابستہ رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے مغربی معاشرے میں رہنے والے والدین اپنے کردار سے نوجوان نسل کو اسلام کی طرف راغب کریں ،یوکے اسلامک مشن جیسے ادارے نوجوانوں کو اپنی طرف لائیں ،مغربی معاشرے میں رہتے ہوئے نوجوان اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقعوں سے بھرپور استفادہ کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے چوہدری اظہر کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں نوجوانوں کو تحریک آزادی کشمیر اور اسلامی تشخص اور تہذیب سے وابستہ کرنا وقت کا تقاضا اور سب سے بڑا چیلنج ہے انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں کشمیری بڑی طاقت ہیں اور وہ مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر ہر محاذ پر اس مسئلے کو اجاگر کریں کشمیریوں نے بھارتی ظلم و تشدد اور طاقت کے استعمال کے باوجود آزادی کی تحریک جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے حکومت پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات اس وقت کرے جب بھارت مسئلہ کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرے جب تک بھارت اٹوٹ انگ کی رٹ لگائے ہوئے ہے بھارت کے ساتھ مذاکرات بے معنی اور لا حاصل مشق ہے ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے فریم ورک کے اندر حل کیا جائے پاکستان نے یکطرفہ طور پر سی بی ایم کیے لیکن 10سال گزرنے کے باوجود بھارت کا پرنالہ اسی جگہ ہے سیز فائرلائن پر کوئی ایک واقعہ اس سارے عمل کو زیر پوائنٹ پر پہنچا دیتا ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سرتاج عزیز کے ساتھ حریت قائدین کی ملاقات نہ کروانا بھارت کا اصل چہرہ سامنے آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے جس طرح بھارت شرط کو دولت مشترکہ میں مسترد کیا ہے اسی طرح مذاکراتی عمل کو بھی مسترد کرتے ہوئے بھارت سے دوٹوک بات کرے وہ کشمیریوں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی اور بنیاد ی حق فراہم کرے جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔