{AF}
بھارت نے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو ہزاروں سابق فوجی اور حریت پسند عوام بھارت کو دھندان شکن جواب دیں گے،ارشد ندیم {/AF}
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دولت مشترکہ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کے سپیکر کو بلانے کی شرط نہ مان کر کشمیریوں کی ترجمانی کی ،حکومت پاکستان مودی سرکار کے خطرناک اورجارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے واضح اور دوٹو ک پالیسی اختیار کرے،بھارت کے حوالے سے پاکستان عالمی سطح پر اپنی خارجہ پالیسی کا از سر نو ترتیب دے نریندر مودی جموں ریجن اورآزاد کشمیر پر بڑے حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارت نے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو ہزاروں سابق فوجی اور حریت پسند عوام بھارت کو دھندان شکن جواب دیں گے،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دولت مشترکہ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کے سپیکر کو بلانے کی شرط نہ مان کر کشمیریوں کی ترجمانی کی ،حکومت پاکستان مودی سرکار کے خطرناک اورجارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے واضح اور دوٹو ک پالیسی اختیار کرے،بھارت کے حوالے سے پاکستان عالمی سطح پر اپنی خارجہ پالیسی کا از سر نو ترتیب دے نریندر مودی جموں ریجن اورآزاد کشمیر پر بڑے حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاک فوج اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ سیز فائر لائن کے قرب وجوار کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرے شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمی ہونے والوں کو فوری امداد فراہم کرے ،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کا تحفظ کرے ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے اس موقع پر شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ شہداء کے مقدس خون کو رائیگان نہیں جانے دیں گے بھارت کو شکست فاش دے کر کشمیر سے نکالیں گے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کے بہادر اور غیور عوام نے یہ خطہ جہاد سے آزاد کروایا اور وہ اب بھی جہاد کے لیے تیار ہیں ۔