نوجوانوں نے ہندوستان کے خلاف مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے ملی بیداری کا ثبوت دیا ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi نوجوانوں نے ہندوستان کے خلاف مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے ملی بیداری کا ثبوت دیا ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

لندن( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو میڈیا،دانشوروں،ممبران پارلیمنٹ تک پہنچائیں،نئی نسل اورنوجوانوں کو مسئلہ کشمیر سے روشناس کروائیں،نوجوانوں نے ہندوستان کے خلاف مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے ملی بیداری کا ثبوت دیا ہے،تحریک آزادی کشمیر کو تقویت فراہم کرنے کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے ،مسئلہ فلسطین پر میڈیا اور پارلیمنٹ نے آواز اٹھائی ہے اسی طرح ان کو مجبور کیا جائے کہ کشمیر کے مظالم پر آواز اٹھائیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ نے بھارت کے مظالم کو بے نقاب کیا ہے اسے تمام ممبران پارلیمنٹ تک پہنچائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ برطانیہ اور یورپ میں را اپنی لابی پیدا کرنے کے لیے بھاری وسائل خرچ کررہی ہے ایسے لوگوں پر کشمیر ی نظر رکھیں جو را کے ایجنڈے پر کشمیر کاز کو نقصان پہنچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے حق خودارادیت پر اگھٹی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہندوستان ریاست جموں وکشمیر کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی سطح پر اس مسئلے کو اٹھایا جائے پاکستان اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں اٹھائے یہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی کے لیے جماعت اسلامی بھرپور کوشش کررہی ہے جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی تحریک آزاد ی کشمیر ،عوامی حقوق کے حصول اور خدمت ،تعلیم،صحت کے میدان میں جماعت اسلامی کا شاندار ریکارڈ ہے عوام جماعت اسلامی کو سپورٹ کریں تا کہ ایک موثر پارلیمانی نمائندگی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی یہاں کی اچھی روایات کو آزاد خطے میں منتقل کریں صحیح اور اچھے لوگوں کو اسمبلی میں پہنچانے کے لیے پیسوں کے کلچر کو ختم کرنے میں کردار ادا کریں ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر میں جو کردار ادا کیا ہے وہ اپنی تاریخ رکھتا ہے کشمیری پرعزم ہیں کشمیریوں کے بنیادی حق کو بندوق اور طاقت کے ذریعے کبھی نہیں دبایا جاسکتا جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا کشمیری اپنی جدوجہد کو ہر پلیٹ فارم پر جاری رکھیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر