دنیا میں ہمیشہ فتح اصول کی ہوئی ہے کشمیریوں کی اصولی جنگ میں فتح کشمیریوں کی اور شکست بھارت کا مقدر ہوگی،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi دنیا میں ہمیشہ فتح اصول کی ہوئی ہے کشمیریوں کی اصولی جنگ میں فتح کشمیریوں کی اور شکست بھارت کا مقدر ہوگی،عبدالرشید ترابی{/AF}

 بھارت کا جمہوری چہرا سامنے آچکاہے،لارڈ نذیر کشمیری حق خود ارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے،بیرسٹر سلطان محمود آج کشمیریوں نے ثابت کردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔فہیم کیانی کشمیری اتحاد اوراتفاق سے ہی آزادی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں،راجہ امجدخان پورے کشمیرمیں جموں،لداخ،لے اور پوری وادی میں بھات کا پیچھا کریں گے اورعالمی سطح پر اس کو نے نقاب کریں گے،آج برطانیہ کی تاریخ کاسب بڑا مظاہرہ عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہاہے،شکست نوشتہ بھار ت پڑھ لے،کشمیریوں نے آزادی کے لیے پانچ لاکھ شہداء پیش کیے ہیں لندن ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیرکنوینئر کل جماعتی کشمیررابط کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے برطانیہ کی تاریخ کے سب سے بڑے مظاہرے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں فتح ہمیشہ اصول کی ہوئی ہے اور کشمیریوں کی اصولی جنگ میں فتح کشمیریوں کی اور شکست بھارت کامقدر بنے گی،انھوں نے کہاکہ آج جس طرح عوام نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اور تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور مسلم لیگ ن مڈل لینڈز ون کے صدر راجہ امجد خان اور اسی طرح دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں نے اور ااحتجاجی مظاہرہ کی انظامیہ نے جس طرح جان فشانی کی ہے اس سے فتح کی نوید سمجھا جائے،میں اس ساری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،انھوں نے کہا کہ آج کا تاریخی مظاہرہ اور مقبوضہ کشمیرمیں اٹھنے والا ایک ایک جنازہ بھارت کے خلاف منی ریفرنڈم ہوتا ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیری پورے کشمیرمیں جموں،لداخ،لے اور پوری وادی میں بھارت کی قابض افواج کاپیچھا کرے گی اور عالمی سطح پر ا س کو بے نقاب کیا جائے گا،انھوں نے کہاکہ جس طرح ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بھارت کو نے نقاب کیا ہے اسی طرح دیگر تنطمیں بھی اپنا کام کریں اور عالمی ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں،انھوں نے کہاکہ برطانیہ اور یورپ سمیت دیگر مغربی ممالک کشمیریوں کے بنیادی حق کے حصول میں اپنا کردارادا کریں ،کشمیرکی آزادی کی بغیر جنوبی ایشیامیں امن قائم نہیں ہوسکتا،مودی کے انتہاپسندانہ عزائم نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ باقی مذاہب کے لوگوں پر بھی عرصہ حیات تک کردیاہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جس طرح ملین مارچ میں بھارت کو نے نقاب کیا گیاہے اسی طرح آج بھی بھارت کو کٹہرے میں لایا گیا ہے ،انھوں نے کہاکہ بھارت کا پوری دنیا میں پیچھا کیا جائے گا،بھارت اپنی قیادت کے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق فراہم کرے،اس موقع پر لارڈ نذیر احمد نے کہاکہ بھارت کا جمہوری چہرا بے نقاب ہوچکاہے،آج کشمیریوں نے جس اتحا د کا مظاہرہ کیا ہے وہ فح کی نوید ہے کشمیری اتحاد اور اتفاق پیدا کرکے آزادی کی منزل حاصل کریں گے،بیرسٹر سلطان محمودنے کہاکہ کشمیری حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہیں،عالمی برداری کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے،اس موقع پر تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر اور میزبان فہیم کیانی نے کہاکہ کشمیریوں نے آج ثابت کردیاہے کہ وہ آزادی کی جدوجہد میں اپنے مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے ساتھ ہیں،کشمیریوں کی جدوجہد اقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق ہے،مظاہرین سے مسلم لیگ ن مڈلینڈ زون کے صدر اور میزبان راجہ امجد خان نے کہاکہ کشمیر اسی طرح باہم اتحاد اور اتفاق کے ساتھ اپنے کاز کے لیے نکلیں گے تو کشمیرآزادہوگا،کشمیریوں کو آزادی سے کوئی نہیں ہوسکتا،مفتی عبدالمجید نے قرارداد پڑھ کر سنائی اور مظاہرے سے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،واضح رہے ہیں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مرد وزن کی ایک بڑی تعداد تھی ،اس مقام پر اس سے قبل اتنا بڑا مظاہرا نہیں ہوا بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری ہمیشہ یوم سیاہ منائے ہیں مگر اس بار کشمیریوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے تاریخی مظاہرہ کیا جسے تحریک آزادی کشمیر کونئی جلاملی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر