جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیاد ت کے درمیان روابط میں پل کا کردار ادا کررہی ہے

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیاد ت کے درمیان روابط میں پل کا کردار ادا کررہی ہے{/AF}

 راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں قرار داد منظور کی گئی ہے اور حکومت سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کے بعد نئی تشکیل پانے والی حکومت صحت تعلیم اور انفرسٹکچرکی بحالی کو ترجیح اول بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی ،خاص طور پرمسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا کردار بہت اہم ہے جماعت اسلامی اول روز سے ہی گلگت بلتستان کے سیاسی اورآئینی حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے اور خاص طور پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان باہمی روابط اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے موثرکردار ادا کرنے کے لیے پل کا کر دار ادا کرتی رہی ہے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت نے اہم کردار ادا کرنا ہے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام اور قیادت اپنے اپنے سیاسی اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے اپنے اپنے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے جدوجہد کریں اور باہمی ٹکراؤ سے گریز کرتے ہوئے حکمت عملی اور پالیسی اپنائیں تا کہ وہ اپنے مطلوبہ حقوق حاصل کر سکیں ،اجلاس میں کہا گیا ہے کہ چین کے ساتھ پاکستان کے اکنامک کوری ڈور کے معاہدہ کے بعد علاقے کی اہمیت زیادہ بڑھ گئی ہے ،وسائل کے ضائع کرنے اور کرپٹ عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے کرپشن کے خاتمے کے لیے واضح اور دوٹوک لائحہ عمل کااعلان کیاجائے،اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حالیہ تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کی امداد اور زخمی ہونے والوں کے لیے فوری مفت علاج معالجے سمیت تمام اضلاع میں جو نقصانات ہوئے ہیں ان پر صرف اعلانات اور فوٹو سیشن نہ ہو بلکہ عملی اقدامات کیے جائیں اور تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹیاں بنا کر ریلیف کا کام کیا جائے تا کہ تمام متاثرہ افراد کی بحالی ممکن ہو سکے،شونٹر بائی پاس ٹنل جو کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان رابطے کا بہترین ذریعہ ہے اسکی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ،ودہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ظلم ہے گلگت بلتستان متناذعہ علاقہ ہے لہٰذا س علاقے میں کسی قسم کا ٹیکس نہ لگایا جائے بلکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،اس حوالے سے مستقبل کسی بڑی سیاسی کشمکش یا پوائنٹ سکوارئنگ کے عمل سے نکل کر پاکستان کے قومی ایشو پر پاکستان کے استحکام کو کومتزلزل کرنے کے عمل سے پرہیز کریں میگا پراجیکٹس پر پاکستان اور علاقے کی ترقی کے لیے اتفاق رائے سے آگے بڑھیں لہٰذا یہ اجلاس گلگت بلتستان کی نئی حکومت سے بجا طور سے یہ توقع رکھتا ہے کہ قومی ایشو ز اور میگا پراجیکٹس کی کامیابی کے لیے تمام سٹیک ہولڈز کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی اختیار کی جائے گی،اجلاس گلگت بلتستان اور مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان میں آئندہ کے کسی بھی قسم کے حکومتی ڈھانچے کی تبدیلی سے پہلے گلگت بلتستان کے تمام دینی اور سیاسی حلقوں کو اعتماد میں لے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر