{AF}
آج کشمیری ثابت کریں گے کہ آزادی کی جدوجہد میں وہ تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری انسانیت ان کے ساتھ کھڑی ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}
لندن( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریت آج پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے،بھارت نے 8لاکھ فوج کے ذریعے کشمیر کو ایک کھلی جیل بنا کر بد ترین انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے ،برطانیہ میں مقیم کشمیری اور آزادی سے محبت رکھنے والے انسان آج یہ ثابت کریں گے کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں ،اس مظاہرے کی بڑی اہمیت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے لند ن پہنچنے پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی پوری ریاستی طاقت وسائل لگا کر بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہ کر سکا کشمیریوں کی یہ تیسری نسل ہے جو بھارت کے خلاف برسر پیکار ہے بھارت اگر کشمیریوں کو اپنا پیدائشی اور بنیادی حق نہیں دے گا تو جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام محض ایک خواب رہے گا ،برطانیہ سمیت پورپی یونین اور تمام عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈیڑھ کروڑ انسانوں کو بنیادی حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں ،ہندوستان اور اس کی قیادت نے عالمی برادری کے سامنے یہ عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق فراہم کرے گا اور وہ آزادانہ استصواب رائے سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے ،برطانیہ اس کا عینی شاید بھی ہے اور سارے مسئلے کا گواہ بھی ہے انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر برطانیہ کی حکومت اپوزیشن اہل دانش اور تمام آزادی پسند انسانوں سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی کا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے گے بھارت کا یہ کیسا جمہوری چہرہ ہے کہ ایک طرف وہ یوم جمہوریہ منا رہا ہے اور دوسری طر ف پوری کشمیری قوم یوم سیاہ منا رہی ہے اور اپنے حق کے حصول کے لیے آواز بلند کیے ہوئے ہے دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے دیگر قائدین اور کارکنان کے ہمراہ 14اگست یوم آزادی کا کیک کاٹا۔