تحریک آزادی کشمیر در اصل تحریک تکمیل پاکستان کا تسلسل ہے ،نورالباری

{AF}noor ul bari تحریک آزادی کشمیر در اصل تحریک تکمیل پاکستان کا تسلسل ہے ،نورالباری{/AF}

راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہحقیقی یوم آزادی اس وقت ہو گا جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ ہو گا ،مقامات مقدسہ کے بعد کشمیریوں کی محبت اور عقیدت کا مرکز پاکستان ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ حقیقی یوم آزادی اس وقت ہو گا جب پاکستان کی شہ رگ دشمنوں کے قبضے سے آزادہو گی جب تک یہ آزاد نہیں ہے پاکستان کی آزادی کا خواب نامکمل ہے ،مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے ،غاصب ہندوستان نے پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا 16دسمبر 1971ء کا وہ دن جب پاکستان کو دولخت کیا گیا اس کا ذمہ دار بھی ہندوستان ہے اس ذمہ داری اور سازش کا اعتراف انتہا پسند نریندر مودی نے اپنے حالیہ دورہ بنگلہ دیش کے دوران برملا کیا ہے ،اس لیے پاکستان کے حکمرانوں کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ ہندوستان کی دوستی کی خواہش در اصل بھیڑے کی دوستی سے خواہش کے مترادف ہے ،ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے افغانستان ،بلوچستان،کراچی ،سندھ سمیت دیگر صوبوں میں دہشت گردی کی مستقل پشت پناہی کررہا ہے اور چانکیائی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے الٹا پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلوانے کے لیے تمام حربے اور سازشیں استعمال کررہا ہے سمجھوتہ ایکسپریس کی ملزموں کی رہائی اور ممبئی کے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ ہندوستان کی منافقت کا مظہر ہے ،پاکستان کی سرحد پر بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے کا عمل جاری ہے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر بھارت نے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے ایک خاتون کو شہید اور کئی کو زخمی کر دیا جو اس کی جارحیت کا ثبوت ہے اس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ،افواج پاکستان کے ساتھ پوری قوم بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی کشمیری اپنا خون اور اپنی جانیں پاکستان کی سالمیت اور کشمیر کی آزادی کے لیے دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کے اندر ایک ایسی حکومت کا قیام جو تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتیبانی کرے اور فریضہ اقامت دین اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے وسائل بھرپور طریقے سے استعمال کرے اب یہ از بس ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ ذمہ داران جماعت اور کارکنان جماعت فوری طور پر عوام رابطہ مہم کو موثر بنائیں عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے میدان میں نکلیں ،کرپشن ،بد عنوانی لوٹ مار مہنگائی لوڈ شیڈنگ ظلم و نا انصافی کے خلاف عوام کو یکسو اور منظم کریں آئندہ انتخابات میں کرپٹ ،بد عنوان اور نا اہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے اپنی جدوجہد کو تیز کریں جماعت اسلامی 2016 کے انتخابات میں بھرپور نمائندگی کے حصول کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں برؤے کارلائے گی ،انہوں نے کہا کہ امراء اضلاع امراء حلقہ جات اپنی ٹیم کے ساتھ آج ہی نکلیں انتخابی مہم کا آغاز کریں ،انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات ووٹر فہرستوں کو شفاف بنانے اور آئینی سقم کو دور کرنے کے لیے مشاورت کے عمل کو تیز کیا جائے ،ایکٹ 74میں ترامیم ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان میں انتخابی فہرستوں کو از سر نو مرتب کیا جائے اور مہاجرہونے کے ثبوت کی تصدیق کا موثر اور فول پروف نظام بنایا جائے جس کے بغیر انتخابات نا قابل اعتبار ہوتے ہیں ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایکشن کمیشن آئندہ انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے تمام جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے عمل کا آغاز کرے گا تا کہ دھنس اور دھاندلی کے سارے راستے بند کرنے کی تدابیر پر سب سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جا سکے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر