{AF}
عبدالرشیدترابی لندن پہنچ گئے،نورالباری نے قائمقام امیر کاحلف اٹھا لیا{/AF}
راولپنڈی(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی تحریک کشمیر برطانیہ کی دعوت پر مظاہرے میں شرکت،برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں وہاں کے اہل دانش اور مختلف شہروں میں کانفرسز میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گئے ،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی برطانیہ میں کشمیرکانفرسززکے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگرکرنے کے لیے اور تارکین وطن کے مسائل اورمعاملات کے حوالے سے وہاں پروگرامات کریں گے،قائمقام امیر نورالباری نے حلف اٹھا لیا اور وہ آزاد کشمیر اور پاکستان میں مقیم مہاجرین کے حلقوں میں شیڈول کے مطابق کام کو جاری رکھیں گے۔