بیس کیمپ میں مجاوروں ،چاپلوسوں کی نہیں مجاہد قیادت کی ضرورت ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiبیس کیمپ میں مجاوروں ،چاپلوسوں کی نہیں مجاہد قیادت کی ضرورت ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

 مرکزی مجلس شوریٰ نے عبدالرشید ترابی کو تمام سیاسی فیصلے کرنے کا اختیار دے دیا،14اگست تجدید عہد کا دن ہے جن مقاصد کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا تھا وہ ابھی تک تشنہ ہیں پاکستان کے عوام اس بات کا عہد کریں کہ وہ اسلامی پاکستان کے لیے اپنا تن من دھن قربان کریں گے،کشمیری تکمیل پاکستان کے لیے اپنا خون بہا رہے ہیں اور پاکستانی پرچموں کی بہار لے کر نریندر مودی کے سینے پر مونگ دل رہے ہیں،آزاد خطے کے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے کر بجلی مفت فراہم کی جائے یا کم از کم اصل لاگت پر دی جائے،جیتے جی بیس کیمپ کے قومی تشخص اور وقار کو مجروع نہیں ہونے دیں گے اور جو ایسا کریں گے ان کا عوام کڑا احتساب کریں،آزاد کشمیر میں پن بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے حکومت پاکستان سے نا اہل قیادت کوئی معاہدہ نہیں کر سکی جو زیادتی ہے،ہمارے نوجوان غربت اور بے روزگاری کے باعث خوش کشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور ریاست کے وسائل کرپشن اور لوٹ مار کی نظر ہو رہے ہیں ،آزادی کے بیس کیمپ میں شراب کو لسی کی پینے والی آزمودہ قیادت کوئی تبدیلی نہیں لاسکتی ،تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے جس نے باکردار اور پڑھی لکھی با صلاحیت قیادت تیار کی ہے ،جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی کارکن نیلم سے بھمبر تک عوام میں خون کی طرح دوڑ جائیں ،وارڈ کی سطح تک کریش پروگرام کے تحت موثر تنظیم قائم کی جائے بیرون ملک کشمیریوں کے آنے والے زرمبادلہ سے بھی حصہ دیا جائے تا کہ آزاد خطے کے نوجوانوں کے لیے روزگار کا بندوبست کیا جائے نا اہل قیادت کی وجہ سے پھول جیسے کشمیری نوجوان پاکستان میں پیٹرول پمپوں او ر ہوٹلوں میں برتن مانج رہے ہیں یا بیرونی ممالک میں دربانی کرنے پر مجبور ہیں جماعت اسلامی نوجوانوں خواتین کو ساتھ شامل کر کے حقیقی اور پائیدار انقلاب لائے گی راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بیس کیمپ میں مجاوروں ،چاپلوسوں کی نہیں مجاہد قیادت کی ضرورت ہے،14اگست تجدید عہد کا دن ہے جن مقاصد کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا تھا وہ ابھی تک تشنہ ہیں پاکستان کے عوام اس بات کا عہد کریں کہ وہ اسلامی پاکستان کے لیے اپنا تن من دھن قربان کریں گے،کشمیری تکمیل پاکستان کے لیے اپنا خون بہا رہے ہیں اور پاکستانی پرچموں کی بہار لے کر نریندر مودی کے سینے پر مونگ دل رہے ہیں،آزاد خطے کے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے کر بجلی مفت فراہم کی جائے یا کم از کم اصل لاگت پر دی جائے،جیتے جی بیس کیمپ کے قومی تشخص اور وقار کو مجروع نہیں ہونے دیں گے اور جو ایسا کریں گے ان کا عوام کڑا احتساب کریں،آزاد کشمیر میں پن بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے حکومت پاکستان سے نا اہل قیادت کوئی معاہدہ نہیں کر سکی جو زیادتی ہے،ہمارے نوجوان غربت اور بے روزگاری کے باعث خوش کشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور ریاست کے وسائل کرپشن اور لوٹ مار کی نظر ہو رہے ہیں ،آزادی کے بیس کیمپ میں شراب کو لسی کی پینے والی آزمودہ قیادت کوئی تبدیلی نہیں لاسکتی ،تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے جس نے باکردار اور پڑھی لکھی با صلاحیت قیادت تیار کی ہے ،جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی کارکن نیلم سے بھمبر تک عوام میں خون کی طرح دوڑ جائیں ،وارڈ کی سطح تک کریش پروگرام کے تحت موثر تنظیم قائم کی جائے بیرون ملک کشمیریوں کے آنے والے زرمبادلہ سے بھی حصہ دیا جائے تا کہ آزاد خطے کے نوجوانوں کے لیے روزگار کا بندوبست کیا جائے نا اہل قیادت کی وجہ سے پھول جیسے کشمیری نوجوان پاکستان میں پیٹرول پمپوں او ر ہوٹلوں میں برتن مانج رہے ہیں یا بیرونی ممالک میں دربانی کرنے پر مجبور ہیں جماعت اسلامی نوجوانوں خواتین کو ساتھ شامل کر کے حقیقی اور پائیدار انقلاب لائے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء ڈاکٹر خالد محمود،نورالباری،مشتاق ایڈووکیٹ،ڈاکٹر مشتاق،محمودالحسن چودھری،شیخ عقیل الرحمان سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ ،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ارشد بخاری،آفتاب عالم ایڈووکیٹ،نثار احمد شائق،اسماعیل شریعت یار سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،مرکزی مجلس شوریٰ نے عبدالرشید ترابی کو تمام سیاسی فیصلے کرنے کا اختیار دے دیا،شوریٰ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ 70سال گزر چکے ہیں اور عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں سڑکیں کھنڈرات ہیں سکول چھتوں اور اساتذہ کے بغیر ہیں ہسپتال اول تو ہیں ہی نہیں جہاں ہیں وہاں یا تو ڈاکٹر نہیں یا ادویات ہی نہیں نیلم ،ہٹیاں،باغ،حویلی،سدہنوتی،کوٹلی،میرپورسمیت دیگر اضلاع میں ہسپتالوں کی حالت قابل رحم ہے اوپر سے عیاش پرست حکمرانوں اور وزراء نے سرکاری ہسپتالوں میں اتنے ٹیکس لگا دئیے ہیں کہ غریب آدمی سرکاری ہسپتال میں بھی نہیں جا سکتا ،سیاسی مداخلت کی وجہ سے نظام تعلیم فیل ہو چکا ہے ،تھانے اور کچہریاں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے خوف کے نشان بنے ہوئے ہیں سرکاری دفاتر عوام کی خدمت کرنے کے بجائے کرپشن اور رشوت ستانی پر لگے ہوئے ہیں محکموں اور شعبوں کے اندر امانتدار اور دیانتدار ملازمین کو کھڈے لائن لگایا جا رہا ہے ،غریب اور مزدوروں کے بیٹوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں سرکاری ملازمت حاصل کرنا صرف وزراء کے عزیزوں کاحق بن چکا ہے پبلک سروس کمیشن جیسے ادارے کو برادریوں کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے ،ان حالات میں جماعت اسلامی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے اور اس کرپٹ نظام اور اسکی محافظ قیادت کے خلاف اعلان جہاد کرتی ہے چونکہ اس کے ہوتے ہوئے نہ ہمارا ایمان سلامت رہ سکتا ہے اور نہ ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں عوام ان نجات کے لیے جماعت اسلامی کے ایجنڈے کو قومی ایجنڈا بنائیں جماعت اسلامی نے عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے عوامی سطح پر بھی جنگ لڑی ہے عدالتی سطح پر بھی لڑی ہے اور اسمبلی کے اندر بھی لڑی ہے جب تک ہم عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم نہ کروا دیں تب تک جہاد جاری رکھیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر