{AF}
پیپلز پارٹی کو شکست کی چھریاں پانی میں نظرآنا شروع ہوچکی ہیں،جماعت اسلامی آزاد کشمیر{/AF}
آزاد کشمیر کے نوجوان بیروزگاری سے تنگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ،زرداری ہاؤس،بلاول ہاؤس ،فریال تالپور،یوسف رضا گیلانی ،خورشید شاہ اور چوہدری ریاض کے کتے بھی آزاد کشمیر کے قومی خزانے سے ناشتہ کرتے ہیں ،آزاد کشمیر کے وزراء قومی خزانے سے جو رقم لوٹ گھسوٹ سے بچتی ہے وہ بریف کیس بھر کر اپنی نوکریاں بچانے اور پارٹی صدارت لینے کے لیے پاکستان میں پیپلز پارٹی کے قائدین کے پاس جمع کروا رہے ہیں ،سرکاری ہسپتالوں میں نا جائز فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر کے وزیر صحت نے غریب مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں جانا مشکل بنا دیا ہے،جعلی کمپنیوں سے جعلی ادویات سپلائی کر کے کمیشن وصول کیا جا رہا ہے ،لینڈ مافیا،قبضے گروپ ،کمیشن پر نوکریاں دینے کے ساتھ ساتھ میرٹ کی پامالی ظلم اور نا انصافی عروج پر ہے جماعت اسلامی اس کرپٹ نظام کے خلاف جہاد کرے گی ،تعلیم کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے تعمیراتی عمل ٹھپ ہے،متاثرین زلزلہ اور متاثرین منگلا آج بھی دربدر ہیں راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان راجہ ذاکر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو شکست کی چھریاں پانی میں نظرآنا شروع ہوچکی ہیں،آزاد کشمیر کے نوجوان بیروزگاری سے تنگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ،زرداری ہاؤس،بلاول ہاؤس ،فریال تالپور،یوسف رضا گیلانی ،خورشید شاہ اور چوہدری ریاض کے کتے بھی آزاد کشمیر کے قومی خزانے سے ناشتہ کرتے ہیں ،آزاد کشمیر کے وزراء قومی خزانے سے جو رقم لوٹ گھسوٹ سے بچتی ہے وہ بریف کیس بھر کر اپنی نوکریاں بچانے اور پارٹی صدارت لینے کے لیے پاکستان میں پیپلز پارٹی کے قائدین کے پاس جمع کروا رہے ہیں ،سرکاری ہسپتالوں میں نا جائز فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر کے وزیر صحت نے غریب مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں جانا مشکل بنا دیا ہے،جعلی کمپنیوں سے جعلی ادویات سپلائی کر کے کمیشن وصول کیا جا رہا ہے ،لینڈ مافیا،قبضے گروپ ،کمیشن پر نوکریاں دینے کے ساتھ ساتھ میرٹ کی پامالی ظلم اور نا انصافی عروج پر ہے جماعت اسلامی اس کرپٹ نظام کے خلاف جہاد کرے گی ،تعلیم کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے تعمیراتی عمل ٹھپ ہے،متاثرین زلزلہ اور متاثرین منگلا آج بھی دربدر ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 5سالوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے اور اس سے قبل منکرین قرآن کی حکومت نے جو گل کھیلائے وہ پوری قوم کے سامنے ہیں عوام 70سال سے ان ٹھگوں اور دھوکا بازوں سے دھوکا کھا رہے ہیں وہ تبدیلی کے ایجنڈے کو قومی ایجنڈا بنائیں تا کہ بنارسی اور دیسی ٹھگوں سے نجات مل سکے حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے جس کے لیے جماعت نے ہر سطح پر قیادت تیار کی ہے اور جماعت اسلامی نے ثابت کیا ہے کہ اگر اس کو خدمت کا موقع ملے تو تاریخ ساز خدمت کرسکتی ہے جماعت اسلامی پاکستان کے جن لوگوں کو خدمت کا موقع ملا انہوں نے کراچی میں ثابت کیا جن کو خیبرپختوانخواہ میں ملا انہوں نے وہاں ثابت کیا جن کو قومی سطح پر کوئی رول ملا تو انہوں نے ثابت کیا اسی طرح آزاد کشمیر کے اندر بھی عبدالرشید ترابی کو اسمبلی میں جانے کا موقع ملا تو انہوں نے ثابت کیا کہ وہ تاریخ ساز کام کر سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تبدیلی کچرا جمع کرنے سے نہیں آئے گی اور نہ ہی روایتی پارٹیاں اور قیادت یہ تبدیلی لا سکتی ہے تبدیلی وہی لاسکتے ہیں جن کے دامن صاف ہیں جن کے دلوں میں اﷲ کا خوف ہے جو قومی وسائل کو امانت سمجھ کر استعمال کرتے ہیں قومی دولت کو شیر مادر کی طرح سمجھنے والے قیادت کبھی بھی حقیقی تبدیلی نہیں لاسکتی انہوں نے کہا کہ عوام آمدہ انتخابات میں قائدکشمیر عبدالرشید ترابی کی قیادت میں تبدیلی کے لیے اٹھ کھڑی ہو تا کہ آزاد خطے کی تقدیر کو بدلا جا سکے اور بقیہ کشمیر کو آزاد کروایا جا سکے ۔