گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیرکے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق سے محروم رکھنا اسلام آباد کے حکمرانوں کی سنگین غلطی ہے، ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeem گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیرکے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق سے محروم رکھنا اسلام آباد کے حکمرانوں کی سنگین غلطی ہے، ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس سے مسئلہ کشمیر کو نا قابل تلافی نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ تکمیل پاکستان کی جدوجہد میں بھی فرق پڑھ رہا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر ایک متناذعہ خطہ ہے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی بڑی تعداد پاکستان سے الحاق کی نہ صرف حامی ہے بلکہ اپنا لہو پیش کررہی ہے ،اسلام آباد میں بیٹھے حکمران اور بیوروکریسی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو حقوق سے محروم رکھے ہوئے ہے اس میں شک نہیں کہ ہماری لیڈر شپ کی چاپلوسی اور اسلام آباد کے حکمرانوں کی بد نیتی قوم کو مشکلات سے دوچار کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اٹھارویں آئینی ترمیم جو حقوق صوبوں کو ملے ہیں حکومت چاہے تو ان سے زیادہ حقوق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لوگوں کو دے سکتی ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو حقوق ملنے چاہیے اور ان کو حقوق نہ دینا نا انصافی ہے گلگت بلتستان کے عوام کو صوبہ بنائے بغیر وہ سارے حقوق صوبے سے زیادہ دئیے جائیں تا کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے بھی اچھا پیغام ہو انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل ہے اگر حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مغائر کوئی اقدام کیا تو اس سے بھارت کے ایجنڈے کی تکمیل ہو گی جس سے تحریک آزاد ی کشمیر کو شدید نقصان پہنچے گا حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے پاکستان سے نفرت کی آگ بھڑکانا بھارت کا ایجنڈا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر