{AF}
بھارت مقبوضہ جموں میں مساجد کو شہید اور قبرستانوں کو مسمار کر کے کھیلوں کے دنگل میں بدل رہا ہے،سید علی گیلانی {/AF}
کشمیر کی آزادی اور حق خودادارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر پوری قوم ایک ہے،عبدالرشید ترابی جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر مشکل حالات میں عوام کی خدمت کر رہی ہے،غلام نبی نوشہری حکومت پاکستان نے سپیکر کانفرنس میں بھارت کے دباؤ کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے سپیکر کو مدعو نہ کر کے اچھا پیغام دیا ہے،غلام محمد صفی آزاد کشمیر اور پاکستان کے حکمران اور عوام اس کا شدید نوٹس لیں ،سید علی گیلانی کا عبدالرشید ترابی کو سلام اور شوریٰ کے نام پیغام،سید علی گیلانی کو نہ عید پڑھنے کی اجازت ہے نہ جمعہ پڑھنے کی اجازت ہے ان حالات میں کشمیر کی تحریک آگے بڑھ رہی ہے،عبدالرشید ترابی آزاد خطے کی تمام جماعتوں اور حکمرانوں سے مل کر بیس کیمپ کے حقیقی کردار کو بحال کروائیں تا کہ آزادی کی منزل حاصل ہو سکے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں سید علی گیلانی کا یہ پیغام حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی نے پڑھ کر سنایا،عبدالرشید ترابی اور شوریٰ کے نام پیغام سناتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہا کہ سید علی گیلانی شدید علیل ہیں اور اس علالت میں بھی انہوں نے اپنا پیغام مجھے پہنچایا ہے کہ میں اس کو شوریٰ کے اراکین تک پہنچاؤں ،سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور پی ڈی پی کی حکومت آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مظالم بڑھ چکے ہیں اور روزانہ جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے گرفتار کیا جا رہا ہے ،مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی تشخص کو مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،جو فوجی 3سال تک مقبوضہ کشمیر میں رہا ہوں اس کو زمین الاٹ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ،یاترا کے نام پر پوری دنیا کے ہندووں کو لانے اور بسانے کی سازش کی جا رہی ہے مقبوضہ جموں میں مساجد کو شہید اور قبرستانوں کو مسمار کر کے ان کی جگہ دنگل کے میدان بنائے جا رہے ہیں ،ان حالات میں حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر و عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ خاموش نہ رہیں بلکہ ہر سطح پر اپنا کردار ادا کریں ،انہوں نے پیغام دیا کہ گائے کے ذبح پر پابندی لگانے کا سوچا جا رہا ہے بندے ماترم کے گیت مسلمانوں پر زبردستی گانے پر مجبور کیا جا رہا ہے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات بہت تیزی سے خراب ہو رہے ہیں اور کشمیریوں نے پاکستانی پرچموں کے ساتھ نریندر مودی کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے میدان میں نکل چکے ہیں کشمیری اپنے حصے کا کام کررہے ہیں ،ان کی اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ اور پاکستان اپنا کردار ادا کرے ،حکومت پاکستان نے دولت مشترکہ کی سپیکر کانفرنس میں بھارت کے کہنے پر مقبوضہ کشمیر کے سپیکر کو مدعو نہ کر کے اچھا اقدام کیا ہے اور ہندوستان نے جو بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اس کو بھی خاطر میں نہ لا کر کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کی ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اوفا میں نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا ذکر نہ کروانا تشویش ناک ہے اس موقع پر غلام نبی نوشہری نے مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی کی سہ ماہی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر میں مشکل ترین حالات میں کام کررہی ہے دعوت ،تنظیم اور تربیت پر زور دے رہی ہے اس میں بھی کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کررہی ہے ۔