{AF}
میاں نواز شریف پاکستان کی شہ رگ کشمیر کی آزادی کے لیے ٹھوس پالیسی اور واضح حکمت عملی اختیار کریں ، سراج الحق{/AF}
اٹھارہ کروڑ پاکستانی کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے، نریندر مودی کی مسلم کش اور کشمیر دشمن پالیسی کو اہل کشمیر نے ناکام بنا دیا ہے، جموں ریجن میں مساجد اور قبرستانوں کو منہدم کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے ، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق فراہم کرے، تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آزاد خطے میں جماعت اسلامی کا پارلیمانی رول بہت ضروری ہے، آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر بھر پور قوت ، تیاری اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے ، جماعت کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا، آزاد خطے کے مسائل کا واحد حل دیانتدار اور امانت دار قیادت کا اقتدارمیں آنا ہے، جماعت اسلامی پاکستان اور آزاد کشمیر کا اثاثہ ہے ، اسلامی پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے، نریندر مودی نے بے گناہ یعقوب میمن کو پھانسی دے کر مسلم دشمنی کا کھلا ثبوت دیا ہے راولپنڈی ( پ ر ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت ہونے والے مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کی شہ رگ کشمیر کی آزادی کے لیے ٹھوس پالیسی اور واضح حکمت عملی اختیار کریں ، اٹھارہ کروڑ پاکستانی کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے، نریندر مودی کی مسلم کش اور کشمیر دشمن پالیسی کو اہل کشمیر نے ناکام بنا دیا ہے، جموں ریجن میں مساجد اور قبرستانوں کو منہدم کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے ، نریندر مودی نے بے گناہ یعقوب میمن کو پھانسی دے کر مسلم دشمنی کا کھلا ثبوت دیا ہے، بھارت کے ججز نے فیصلے میں لکھا کہ یعقوب میمن کو پھانسی نہ دیتے تو ہمارا دھرم نا خوش ہوتا ۔اس فیصلے سے بھارت کا سیکولرازم کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ۔بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق فراہم کرے، تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آزاد خطے میں جماعت اسلامی کا پارلیمانی رول بہت ضروری ہے، آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر بھر پور قوت ، تیاری اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے ، جماعت کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا، آزاد خطے کے مسائل کا واحد حل دیانتدار اور امانت دار قیادت کا اقتدارمیں آنا ہے، جماعت اسلامی پاکستان اور آزاد کشمیر کا اثاثہ ہے ، اسلامی پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ اور سید مودودی علیہ الرحمہ نے کشمیر کو پاکستان کا جسم قرار دیا ہے۔ اﷲ کے دین کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا کائنات میں اﷲ کے نزدیک سب سے مقدس جہاد ہے ، اﷲ تعالیٰ نے آپ کو اس کام کے لیے چن لیا ہے ، آپ آپس میں دیوار مرصوص بن کر باطل نظام کو گرانے کے لیے میدان عمل میں نکلیں ، اپنی ذات کے اندر موجود شیطان کے خلاف جہادکریں اور اﷲ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرتے ہوئے مخلوق خدا کو بھی اس طرف راغب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مصائب اور مشکلات اس راستے کا حصہ ہیں ، ان سے گھبرانے کے بجائے ان سے مقابلہ کریں ۔ نبی کریم صلی اﷲ علیہ و سلم اور ان کے صحابہ نے اس دین کے غلبے اور اسلامی ماڈل ریاست کے قیام کے لیے جہاد کیا اور مشکلات برداشت کیں اور شہادتوں کے کاروان پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ یہ اﷲ سے عشق اور جنون ہے جوہمارا سرمایہ ہے ۔ آئندہ نسلوں تک دعوت پہنچانا اور فکری و نظریاتی انقلاب برپا کرنے کے لیے جدوجہد کرنا اجتماعی فرض ہے ، انہوں نے کہا کہ اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا برائی اختیارات اور اقتدار کے جلو میں آواز کی رفتار سے پھیل رہی ہے اور نیکی چیونٹی کی رفتار سے چل رہی ہے اسکو بدلنا ہوگا اور ہمیں برائی کو روکنے کے لیے آواز کی رفتار پر چلنا ہوگا ۔ فکری اور نظریاتی محاذ پر جماعت اسلامی نے کامیابی کے پنجے گاڑھ دیے ہیں ، سیاسی میدان میں کامیابی حاصل کر کے اﷲ کے دین کو غالب اور قائم کرنا ہے ، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال سے امیر جماعت کو آگاہ کیا ، اور دیگر قائدین نے اس موقع پر امیر جماعت سے سوال و جواب کیے ۔