نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی کا موثر پارلیمانی نمائندگی کا حصول وقت اور حالات کا تقاضا ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiنظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی کا موثر پارلیمانی نمائندگی کا حصول وقت اور حالات کا تقاضا ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

 جماعت اسلامی ،اس کے اداروں اور برادر تنظیمات نے گذشتہ سال اپنے طے شدہ اہداف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر کے پیش رفت کی،آمدہ انتخابات ایک بڑا چیلنج ہے جماعت اسلامی اس سے عہد برا ہ ہونے کے لیے جامع پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی اپنا کر بھرپور پارلیمانی نمائندگی کا حصول یقینی بنائے گی،اقتدار کے بغیر ریاستی جماعتیں اپنا وجود برقرار رکھنا بھی ناممکن بنا رہی ہیں جب کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو اقتدار کے بغیر بھی عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے دائرے میں اضافہ کررہی ہے مستقبل اسلامی تحریک کا ہے دنیا کے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں انسانیت متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ نظام اسلام کے پاس ہے اور جماعت اسلامی اسی نظام کے نفاذ کے لیے میدان جہاد میں ہے ،آزاد کشمیر کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ظلم نا انصافی کرپشن میرٹ کی پامالی عروج پر ہے تعمیر و ترقی کا پہیہ جام ہے متاثرین زلزلہ،متاثرین منگلا ڈیم اور متاثرین لینڈ سیلائیڈنگ آج بھی امداد کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں حکومتوں کے پاس ان کے روزگار کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے دریاؤں کے پانی ہونے کے باوجود آزاد خطے کے عوام قیادت کی نا اہلی کے باعث اندھیروں میں ڈھوبے ہوئے ہیں قدرتی وسائل ،معدنیات جیسی دولت ہمارے پاس موجود ہے مگر وہ کرپشن اور چوری کی نظر ہو رہی ہے ان حالات میں جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے جو اس نظام کو بدل کر عادلانہ نظام قائم کرسکتی ہے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی کا موثر پارلیمانی نمائندگی کا حصول وقت اور حالات کا تقاضا ہے جماعت اسلامی ،اس کے اداروں اور برادر تنظیمات نے گذشتہ سال اپنے طے شدہ اہداف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر کے پیش رفت کی،آمدہ انتخابات ایک بڑا چیلنج ہے جماعت اسلامی اس سے عہد برا ہ ہونے کے لیے جامع پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی اپنا کر بھرپور پارلیمانی نمائندگی کا حصول یقینی بنائے گی،اقتدار کے بغیر ریاستی جماعتیں اپنا وجود برقرار رکھنا بھی ناممکن بنا رہی ہیں جب کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو اقتدار کے بغیر بھی عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے دائرے میں اضافہ کررہی ہے مستقبل اسلامی تحریک کا ہے دنیا کے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں انسانیت متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ نظام اسلام کے پاس ہے اور جماعت اسلامی اسی نظام کے نفاذ کے لیے میدان جہاد میں ہے ،آزاد کشمیر کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ظلم نا انصافی کرپشن میرٹ کی پامالی عروج پر ہے تعمیر و ترقی کا پہیہ جام ہے متاثرین زلزلہ،متاثرین منگلا ڈیم اور متاثرین لینڈ سیلائیڈنگ آج بھی امداد کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں حکومتوں کے پاس ان کے روزگار کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے دریاؤں کے پانی ہونے کے باوجود آزاد خطے کے عوام قیادت کی نا اہلی کے باعث اندھیروں میں ڈھوبے ہوئے ہیں قدرتی وسائل ،معدنیات جیسی دولت ہمارے پاس موجود ہے مگر وہ کرپشن اور چوری کی نظر ہو رہی ہے ان حالات میں جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے جو اس نظام کو بدل کر عادلانہ نظام قائم کرسکتی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالدمحمود نے درس قرآن دیا،اجلاس سے سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل،نائب امراء نورالباری،شیخ عقیل الرحمان،مشتاق ایڈووکیٹ،محمود الحسن چودھری،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے خطاب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور اس کے کارکنوں نے جس جان فشانی کے ساتھ دعوت دین کو عوام تک پہنچایا اور پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں یہ انبیاؑ کی سنت ہے حالات چاہے جیسے بھی ہوں اﷲ کے پیغام کو اﷲ کے بندوں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ہو یا آزااد خطہ جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی اور پائیدار اسلامی انقلاب تک جدوجہد جاری رکھے گی جس طرح اﷲ کے دین کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہماری دستوری ذمہ داری ہے اسی طرح کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا بھی ہماری دستوری ذمہ داری ہے ،مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیریوں نے نئے انداز سے آزادی کی جدوجہد کا آغاز کیا وہ پاکستانی پرچموں کے ساتھ میدان میں نکلے اور نریندر مودی کے خطرناک عزائم کو ناکام بنایا آزاد خطے میں اور پاکستان میں ان کے ساتھ جماعت اسلامی کے سوا کسی نے اس طور اظہار یکجہتی نہیں کیا جس کا تقاضا تھا اس میدان میں بھی جماعت اسلامی نے اپنا فرض ادا کیا اور یہ فرض ادا کرتی رہے گی ،انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات کا سال ہے اور جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی ،جماعت اسلامی کے کارکن لنگوٹ کس کر میدان میں اتریں کوئی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا جماعت اسلامی نے خدمت کے میدان میں ریکارڈ قائم کیے ہیں ،تعلیم کا میدان ہو صحت کا میدان ہو ہر محاذ پر ہماری جدوجہد اور خدمت قوم کے سامنے ہے ،جہاں بھی موقع ملا ہم نے عوام کی بھرپور خدمت اور مدد کی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کا تقاضا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں ایک موثر پارلیمانی رول حاصل کرے اس کے لیے ہر سطح پر منظم اور متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی اپنی جان مال اور وقت صرف کرنا ہو گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر