شہ رگ دشمن کے قبضے میں ہو تو پاکستان کی خوشخالی،استحکام اور سلامتی کے تقاضے پورے نہیں ہو سکتے ۔عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiشہ رگ دشمن کے قبضے میں ہو تو پاکستان کی خوشخالی،استحکام اور سلامتی کے تقاضے پورے نہیں ہو سکتے ۔عبدالرشید ترابی {/AF}

 قائد اعظم ؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے ،کشمیریوں نے نریندر مودی کے پاکستان کشمیریوں اور مسلم کش عزائم کو ناکام بنایا ہے ،کشمیریوں کے مسلم تشخص کو ختم کرنے اور جموں ریجن میں بڑی سول وار شروع کرنے کے منصوبے نریندر مودی بنا رہا ہے ،کشمیریوں نے 1990ء کی طرح نئے انداز سے آزادی کی تحریک شروع کر دی ہے ،اہل کشمیر پاکستان کے عوام اور پوری دنیا کی آزاد پسند انسانیت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں گے،پاکستانی کمیونٹی دنیا میں جس کونے میں بھی ہے وہ کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ تعاون کرے ہندوستان سینکڑوں ڈیمز بنا کر پاکستان کی سلامتی سے کھیل رہا ہے لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ قائد اعظم ؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے شہ ر گ دشمن کے قبضے میں ہوپاکستان کااستحکام اور خوشخالی و سلامتی کے تقاضے کیسے پورے ہوں گے،کشمیریوں نے نریندر مودی کے پاکستان کشمیریوں اور مسلم کش عزائم کو ناکام بنایا ہے ،کشمیریوں کے مسلم تشخص کو ختم کرنے اور جموں ریجن میں بڑی سول وار شروع کرنے کے منصوبے نریندر مودی بنا رہا ہے ،کشمیریوں نے 1990ء کی طرح نئے انداز سے آزادی کی تحریک شروع کر دی ہے ،اہل کشمیر پاکستان کے عوام اور پوری دنیا کی آزاد پسند انسانیت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں گے،پاکستانی کمیونٹی دنیا میں جس کونے میں بھی ہے وہ کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ تعاون کرے ہندوستان سینکڑوں ڈیمز بنا کر پاکستان کی سلامتی سے کھیل رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی دعوت پربین الاقوامی ممالک سے آئے ہوئے مندوبین کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کی ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ انتہا پسند ہندولیڈر نریندر مودی کے خطرناک عزائم آشکار ہو رہے ہیں وہ مقبوضہ کشمیر کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ جموں ریجن میں ایک بڑی سول وار کی تیاری کررہاہے جس میں وہ مسلمانوں کو صحفہ ہستی سے مٹانے کی سازشوں میں مصروف ہے نریندر مودی کے ان مذموم ہتھکنڈوں کو ناکام کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام نے 1990ء کی طرح نئے انداز سے تحریک شروع کر دی ہے ،وہ پاکستان کے عوام اور ساری دنیا کی آزاد پسند انسانیت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے اور اس کی سنگینی کا احساس کریں گے ،انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے عزائم صرف پاکستان کے خلاف ہی نہیں ہیں بلکہ وہ پوری امت کا دشمن ہے اور اس کو ہر جگہ بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر مختلف مراحل سے گزر کر اپنے کامیابی کی طرف پیش رفت کررہی ہے پاکستان کی قیادتوں نے یو ٹرن لیا جس کی وجہ سے تحریک کو نقصان ہوا لیکن کشمیری پر عزم ہیں اور بھارت کے ناجائز قبضے کو تسلیم نہیں کریں گے اور اپنی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے و ہ امت مسلمہ اور اس کے اداروں سے توقع رکھتے ہیں وہ رائے عامہ کی سطح پر دانشوروں سطح پر اور حکومتوں کی سطح پر اپنا کردار ادا کریں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تا کہ کشمیری آزادی کی منزل سے ہمکنار ہوسکیں انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک کے ذمہ داران پوری دنیا میں کشمیریوں کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ،ایک مزاحمت اور بیداری کی تحریک سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں کشمیریوں کو یہ پیغام دینے کی ضرورت کہ وہ آزادی کی اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں بلکہ امت مسلمہ اور اہل پاکستان اسلامی تحریک ان کی پشت پر ہے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کے کردار کی بحالی کی کوشش کر رہی ہے کل جماعتی رابطہ کونسل کے نام پر تمام جماعتوں کو جمع کیا اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ون پورائنٹ ایجنڈے پر جمع کیا اور اس میں اپنا کردار ادا کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو ترجیح او ل بنائے چونکہ اس کے بغیر پاکستان کی سلامتی خوشخالی اور مضبوطی ناممکن ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوامی سطح پر کشمیریوں کی نئے انداز سے شروع ہونے والی جدوجہد کو بین الاقوامی محاذ پر ایک بھرپور مہم کے طور پر شروع کیا جائے تاکہ عالمی برادری کو کشمیریوں کی پشت پر لایاجا سکے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر