چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ مہاجرین کے انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ، نورالباری

{AF}noor ul bariچیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ مہاجرین کے انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ، نورالباری {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیر حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہا ہے کہ  اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر اقدامات کریں گے ،جماعت اسلامی مہاجرین کے حلقوں میں بھرپور منصوبہ بندی اور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی اور موثر پارلیمانی نمائندگی کے حصول کے لیے میدان میں اترے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان کی نومنتخب شوریٰ کے اراکین نے حلف اٹھایا ،سابقہ کام کا جائزہ لیا اور نئے منصوبے اور بجٹ کی منطوری دی اور موقع پر سیکرٹری حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان راجہ فاضل تبسم ،نائب امیر راجہ جہانگیر خان،غلام محمد صفی،ڈاکٹر عصمت اﷲ،ڈاکٹر یوسف طارق ،اعجاز احمد کیانی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہا کہ پاکستان میں مہاجرین کی نشستوں پر آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کے لیے عوام رابطہ مہم شروع کریں گے اور پورے پاکستان میں مہاجرین کنونشن کر کے اپنے پیغام کو مہاجرین تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی ووٹر فہرستوں کو درست کروائیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کو منسوخ کریں اور ڈپٹی کمشنر بحالیات اپنے شیڈول کا اعلان کریں اور نئے سٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق کے لیے تمام جماعتوں کے نمائندوں کو شریک کریں ،انہوں نے کہا کہ حکومت مہاجرین کے حلقوں میں جاری کردہ سکیموں اور نئی جاری ہونے والی سکیموں کو مشتہر کریں اور جن لوگوں کو پلاٹ الاٹ کیے ہیں ان کے نام بھی مشتہر کریں اور ایک ہی خاندان کے کئی لوگو ں کو پلاٹ آلاٹ کیے گئے ہیں جو جعلی ہیں ان کومنسوخ کر کے اصلی مہاجرین کو پلاٹ آلاٹ کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر