{AF}
معاشرے میں انتشار افراتفری کرپشن ظلم اور نا انصافی دجالی تہذیب کا تحفہ ہے،نائب امیر محمود الحسن چودھری ایڈووکیٹ{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر محمود الحسن چودھری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ نوجوانوں کو مغربی تہذیب کا دلداد بنا کر بے راہ روی ،مادہ پرستی کا شکار کرنے والوں کو جماعت اسلامی نے فکری محاذ پر شکست سے دوچار کردیا ہے ،آج اسلام کو ہی مکمل نظام حیات تسلیم کیا جارہا ہے ،یہ اسلام پسندوں کی بہت بڑی فتح ہے جماعت اسلامی جلد سیاسی بساط پر بھی فتح حاصل کرے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیب نے اپنا خاندانی نظام کا شیرازہ بکھیر دیا ہے رشتوں کے تقدس پامال کر دئیے ہیں ادب و احترام کو تحلیل کر دیا ہے ان حالات میں قرآن وسنت کا پیغام انسانیت کے لیے ہے جس میں محبت بھائی چارہ عدل وانصاف،خاندانی رشتوں کا تقدس سمیت دیگر احکامات موجود ہیں ،انہوں نے کہا کہ موجود ہ سیاسی جماعتیں اقتدار کے حصول کی رسہ کشی میں اس حد تک چلی گئی ہیں کہ وہ اﷲ کے نظام میں بغاوت پر اتر آئی ہیں اور طاغوتی نظام کی محافظ بن چکی ہیں ،جماعت اسلامی بندوں کو بندوں کی غلامی سے آزاد کر کے اﷲ کی غلامی میں دینے کی جدوجہد کررہی ہے اور یہی ہماری دعوت ہے اﷲ کی زمین پر اﷲ کے دین کا قیام اور کشمیر کی آزادی ہمارا مشن ہے ۔