نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کو آزادخطے کے عوام قومی ایجنڈا بنائیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiنظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کو آزادخطے کے عوام قومی ایجنڈا بنائیں،عبدالرشید ترابی {/AF}

 15اگست کو برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیریوں کے تاریخی مظاہرے میں خود شرکت کروں گا ،نریندر مودی کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم مل کر جدوجہد کرے ،جماعت اسلامی آزاد خطے کو مثالی اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں جماعت اسلامی ضلعوں کی سطح پر بھرپور انداز سے مسائل زدہ عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کچہریاں لگائے گی ،جماعت اسلامی کے کارکن دین کی دعوت کو ایک ایک فرداور ایک ایک گھر تک پہنچائیں جماعت اسلامی نے بحیثیت سیاسی جماعت تحریک آزادی کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت میں شاندار ریکارڈ قائم کیے ہیں کسی دوسری سیاسی جماعت کے دامن میں اس طرح کی شاندار کارکردگی کا ریکارڈ نہیں ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن پورے اعتماد اور جرت کے ساتھ میدان میں اترین عوام کے ترجمان بنیں اور ان کے مسائل پریشانیوں دکھ درد میں شریک ہوں باغ،ہاڑی گہل( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کو آزادخطے کے عوام قومی ایجنڈا بنائیں،15اگست کو برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیریوں کے تاریخی مظاہرے میں خود شرکت کروں گا ،نریندر مودی کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم مل کر جدوجہد کرے ،جماعت اسلامی آزاد خطے کو مثالی اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں جماعت اسلامی ضلعوں کی سطح پر بھرپور انداز سے مسائل زدہ عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کچہریاں لگائے گی ،جماعت اسلامی کے کارکن دین کی دعوت کو ایک ایک فرداور ایک ایک گھر تک پہنچائیں جماعت اسلامی نے بحیثیت سیاسی جماعت تحریک آزادی کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت میں شاندار ریکارڈ قائم کیے ہیں کسی دوسری سیاسی جماعت کے دامن میں اس طرح کی شاندار کارکردگی کا ریکارڈ نہیں ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن پورے اعتماد اور جرت کے ساتھ میدان میں اترین عوام کے ترجمان بنیں اور ان کے مسائل پریشانیوں دکھ درد میں شریک ہوں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے چیڑہان،کفل گڑھ،سمیت دیگر مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اﷲ کی رضا اور مخلوق کی فلاح یہ ہمارا ایجنڈا ہے 70سالوں سے عوام اپنے اﷲ کے دئیے ہوئے نظام سے محروم رکھے گئے جس کی وجہ سے وہ اﷲ کے دین کی فیوض اور برکات سے محروم رہے دین سے دوری نے اسلامی معاشرے کی بنیادیں ہلا کے رکھ دیں بھائی چارہ اخوات ہمدردی درگزر جیسی صفات مفقود ہو گئیں ،ان روایات او ر صفات کو اپنے معاشرے میں دوبارہ لانے کے لیے سب کو مل کر دوبارہ جدوجہد کرنا ہوگی اسلام نے جو ہمیں نظام حیات دیا ہے اس کے اندر ریاست اور معاشرہ بھی شامل ہے حکمران کیسے ہونے چاہیے عدلیہ پولیس کو کیسے عوام کی خدمت کرنی چاہیے یہ سارے اصول و ضوابط ہمیں اﷲ نے بتا دئیے مگر ہم نے اﷲ کے دین کو چھوڑ کر مغرب کے نظام حیات اور اس کی تہذیب کو اپنانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے آج ہم شدید پریشانیوں اور مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ان سب پریشانیوں اور مشکلات کا واحد حل اﷲ کے دین کا غلبہ ہے اور اس غلبے کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر