{AF}
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی غاز ی آباد جا کر سردار عتیق احمد خان سے سردار عبدالقیوم کی وفات پر اظہار تعزیت{/AF}
غازی آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنر ل لیاقت بلوچ نے غازی آباد جا کر سردار عتیق احمد خان سے سردار عبدالقیوم کی وفات پراظہار تعزیت کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سردار عبدالقیوم بڑی شخصیت تھے ،بڑے انسان تھے انہوں نے بے پناہ کارنامے سرانجام دئیے ان کا یہ نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان قیام پاکستان کے مقاصد اجاگر کرتا ہے،سردار عبدالقیوم کے ساتھ 1970 ء کے بعد مسلسل رابطہ تھا ایک ایسا دور جب آمریت تھی بھٹو کا دور تھاسردار عبدالقیوم صاحب واحد شخصیت تھے کہ انہیں ہم جہاں بلاتے تھے وہ وہاں پہنچتے تھے نوجوانوں کے اندر نیا جذبہ پیدا کرتے تھے آمریت کے مقابلے میں نوجوانوں کو امیدکا پیغام دیتے ان کا کردارتھا ان کی جدوجہد تھی ،سردار عتیق صاحب سے ایک مدت سے مسلسل اگھٹے ہونے ،کانفرسز میں میدان عمل میں ان سے ملنے کا موقع ملتا ہے،سردار عبدالقیوم خان کی رخلت سے جو ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے پوری قوم نے اس خلا کو محسوس کیا ہے ،اپنا صدمہ محسوس کیا ہے آج ہم سب ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ان کے لیے دعا گو ہیں،سردار عبدالقیوم صاحب رخصت ہو گے مگر ان کا مشن زندہ ہے کشمیریوں کو ان کا حق حق خودارادیت مل کے رہے گا اور انشا اﷲ کشمیر پاکستان ہی بنے گا۔