{AF}
قرآن وسنت کے نظام کو جب تک مکمل ضابطہ حیات نہیں سمجھیں گے ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو گا،عبدالرشید ترابی {/AF}
اﷲ کے دئیے ہوئے نظام اور اس کے نفاذ سے آج تک ہمارے گھر ہمارا معاشرہ اور سماج محروم ہے جس کی وجہ سے آج پوری امت مسائل اور مشکلات کا شکار ہے اﷲ کے دین کا قیام اور غلبے کے لیے جدوجہد کرنا امت مسلمہ پر فرض ہے ،پاکستان اور آزاد خطہ اﷲ کے کلمے اور اس کے نظام کی سربلندی کے لیے حاصل کیا گیا اور اسی کے لیے قربانیاں پیش کی گئیں لیکن اجتماعی طور پر اس سے بے وفائی کی گئی جس کی وجہ سے آج پاکستان اور آزاد کشمیر میں انتشار اور فساد ہے قرآن وسنت کے نظام کی طر ف لوٹ آنا ہے آج نہ صرف امت مسلمہ بلکہ پوری انسانیت ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ متبادل نظام اسلام کا عادلانہ نظام ہے ڈھل قاضیاں( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کے نظام کو جب تک مکمل ضابطہ حیات نہیں سمجھیں گے ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو گا،اﷲ کے دئیے ہوئے نظام اور اس کے نفاذ سے آج تک ہمارے گھر ہمارا معاشرہ اور سماج محروم ہے جس کی وجہ سے آج پوری امت مسائل اور مشکلات کا شکار ہے اﷲ کے دین کا قیام اور غلبے کے لیے جدوجہد کرنا امت مسلمہ پر فرض ہے ،پاکستان اور آزاد خطہ اﷲ کے کلمے اور اس کے نظام کی سربلندی کے لیے حاصل کیا گیا اور اسی کے لیے قربانیاں پیش کی گئیں لیکن اجتماعی طور پر اس سے بے وفائی کی گئی جس کی وجہ سے آج پاکستان اور آزاد کشمیر میں انتشار اور فساد ہے قرآن وسنت کے نظام کی طر ف لوٹ آنا ہے آج نہ صرف امت مسلمہ بلکہ پوری انسانیت ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ متبادل نظام اسلام کا عادلانہ نظام ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء انہوں نے ڈھل قاضیاں میں جنازے میں شرکت کی اور کفل گڑھ میں راجہ افتخار اور قاری خورشید سے ان کے والد مرحوم کی وفات پر تعزیت کی،جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان اورآزاد کشمیر ایک نظرئیے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا 13جولائی کو سانحہ اور اس کے بعد شہادتوں کا یہ سفر اسی نظرئیے کے لیے ہے اور آج بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری اسی نظرے کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کے عوام یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اﷲ کی طرف رجوع کرتے ہوئے اپنے اصلی فریضے کی طرف لوٹ آئیں اﷲ کے نظام کو چھوڑ کر دوسرے نظام ہمارے لیے آسانیاں نہیں پیدا کر سکے آج پوری دنیا میں سارے انسانوں کے پیدا کر دہ باطل نظام فیل ہوچکے ہیں وہ انسانوں کو کچھ نہیں دے سکے آج پوری انسانیت ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ متبادل نظام اسلام کا عادلانہ نظام ہے اور وہ مسلمانوں کے پاس ہے ،مسلمانوں کا المیہ یہ ہے کہ ان کے حکمرانوں نے باطل نظام کو اپنا لیا اور نہ صرف اپنا لیا بلکہ اس کے محافظ بھی بن گئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر اﷲ کی رسی کو تھامیں باہمی تفرقوں اور علاقوں ،تعصبات کے دائروں سے نکل کر اﷲ کے لیے ایک ہو جائیں اور اس کے نظام کے لیے جہاد کریں ،انہوں نے کہا کہ اسی میں ہم اپنا ایمان بھی بچا سکتے ہیں اور اپنے مسائل بھی حل کر وا سکتے ہیں اس نظام کے ہوتے ہوئے نہ ایمان بچا سکتے ہیں اور نہ مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔