مہاجرین کے حلقوں میں صاف اور شفاف سٹیٹ سبجیکٹ کا اجراء کیا جائے اور اس کی تصدیق تمام جماعتوں کے نمائندوں کے سامنے کی جائے ،نورالباری

{AF}noor ul bari مہاجرین کے حلقوں میں صاف اور شفاف سٹیٹ سبجیکٹ کا اجراء کیا جائے اور اس کی تصدیق تمام جماعتوں کے نمائندوں کے سامنے کی جائے ،نورالباری{/AF}

راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیر حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہا ہے کہ کشمیری مہاجرین کے پرانے تمام اسٹیٹ سبجیکٹ منسوخ کر کے نئے سرے سے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی کی زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر بحالیات سٹیٹ سبجیکٹ جاری کرے ،ایم ایل ایز کی دعوت پر ڈپٹی کمشنر بحالیات اپنی ٹیمیں مہاجرین کے حلقوں میں صرف ایم ایل ایز کے لیے نہ بھیجے بلکہ ڈپٹی کمشنر اپنی ٹیمیں بھیجنے سے قبل شیڈول جاری کریں اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس سے آگاہ کریں تا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں سٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق ہو سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ یہ بڑا ظلم ہے کہ ڈپٹی کمشنر بحالیات صرف ایم ایل ایز کو ٹیمیں دے کر بھیج رہے ہیں تا کہ وہ جعلی سٹیٹ سبجیکٹ بنوائیں جماعت اسلامی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ مہاجرین کے حلقوں میں صاف اور شفاف سٹیٹ سبجیکٹ کا اجراء کیا جائے اور اس کی تصدیق تمام جماعتوں کے نمائندوں کے سامنے کی جائے تا کہ یہ عمل صا ف اور شفاف ہو اور آمدہ انتخابات میں سٹیٹ سبجیکٹ اور نادرا ریکارڈ کے مطابق انتخابات عمل میں آسکیں تا کہ کسی کی پارٹی کا کوئی اعتراض باقی نہ رہے انہوں نے کہا کہ اگر اس کے مغائر ٹیمیں بھیج کر جعلی سٹیٹ سبجیکٹ جاری کیے گئے تو جماعت اسلامی قبول نہیں کرے گی اور اسے مہاجرین کے حق پر ڈاکہ تصور کرے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر