{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ سے کشمیر مسلم سوسائٹی متحدہ عرب امارات کے سابق سیکرٹری جنرل و معروف کشمیر راہنما ایاز کیانی کی پونچھ ہاؤس میں اہم ملاقات {/AF}
راولپنڈی(پ ر) ایاز کیانی متحدہ عرب امارات میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا ،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ،خواجہ بشیر ،انور الزمان بدر اور دیگر موجود تھے ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے انہیں یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات میں کشمیری کمیونٹی کے مسائل حکام بالا تر پہنچائیں گے ،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں کشمیری اور پاکستانی بے شمار مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں ،پاکستان کی سفارتی عملہ مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہے ارشد ندیم نے کہا کہ بعض دوسرے ممالک کے شہری وہاں پر تعداد میں بھی زیادہ ہیں مگر پاسپورٹ وغیر ہ کے لیے سفارت خانوں میں کبھی قطار نہیں لگی ،پاکستانی سفارت خانے میں منیجمنٹ صحیح نہ ہونے کی وجہ سے لمبی قطاریں اور گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے وہاں پر غریب مزداروں کے لیے علاج کی سہولیات کمپنیاں ٹھیک طریقے سے فراہم نہیں کرتیں ،حکومت پاکستان اور سفارت خانے کی تھوڑی سی کوشش سے تارکین وطن کا مفت علاج ہو سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ویزے کے سلسلے میں کشمیری اور پاکستانی شہریوں کو انسانی سمگلر لوٹ رہے ہیں پاکستان سے خواتین کی سمگلنگ کا شرمناک دھندہ جاری ہے ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے حکومت کومتوجہ کیا کہ وہ بیرون ملک بھیجے جانے والے لوگوں کے لیے خصوصی تربیتی ادارے قائم کر کے تربیت یافتہ لوگوں کو بیرون ملک بھیجاجائے تا کہ وہ وہاں حالات کا مقابلہ کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر متحدہ عرب امارات میں مزداری کرنے والے غریب لوگوں کے مسائل حل کرے ۔