جماعت اسلامی کی تحریک آزاد ی کشمیر اور عوامی خدمت کے میدان میں جو ریکارڈ قائم کیے ہیں وہ کسی دوسری جماعت کے دامن میں نہیں ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi جماعت اسلامی کی تحریک آزاد ی کشمیر اور عوامی خدمت کے میدان میں جو ریکارڈ قائم کیے ہیں وہ کسی دوسری جماعت کے دامن میں نہیں ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}

 آزاد کشمیر اور مقیم مہاجرین پاکستان میں آمدہ انتخابات میں وفاق غیر جانبداررہتے ہوئے با اختیار الیکشن کمیشن کا تقرر اور نادرا ریکارڈ کے مطابق نئی فہرستیں بنا کر صاف اور شفاف انتخابات کا اہتمام کرے ،جماعت اسلامی جعلی فہرستوں اور کمزور الیکشن کمیشن کے انگوٹھا چھاپ غیر منصفانہ انتخابات کو قبول نہیں کرے گی ،جماعت اسلامی کے کارکن افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے پوری یکسوئی کے ساتھ میدان میں اترین جماعت اسلامی موثر پارلیمانی نمائندگی کے ساتھ حکومت کا حصہ ہو گی بیرپانی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی تحریک آزاد ی کشمیر اور عوامی خدمت کے میدان میں جو ریکارڈ قائم کیے ہیں وہ کسی دوسری جماعت کے دامن میں نہیں ہیں،آزاد کشمیر اور مقیم مہاجرین پاکستان میں آمدہ انتخابات میں وفاق غیر جانبداررہتے ہوئے با اختیار الیکشن کمیشن کا تقرر اور نادرا ریکارڈ کے مطابق نئی فہرستیں بنا کر صاف اور شفاف انتخابات کا اہتمام کرے ،جماعت اسلامی جعلی فہرستوں اور کمزور الیکشن کمیشن کے انگوٹھا چھاپ غیر منصفانہ انتخابات کو قبول نہیں کرے گی ،جماعت اسلامی کے کارکن افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے پوری یکسوئی کے ساتھ میدان میں اترین جماعت اسلامی موثر پارلیمانی نمائندگی کے ساتھ حکومت کا حصہ ہو گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے دھوندار میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر حلقہ آزاد طارق سمیت دیگر جماعت اسلامی کے قائدین نے شریک ہوئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عصبیت اور علاقائیت سے بالا تر ہو کر اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کی ہے اور کوئی دوسری جماعت جماعت اسلامی کا مقابلہ نہیں کر سکتی ،جماعت اسلامی اپنے اس مشن کو جاری رکھے گی ،انہوں نے کہا کہ رمضان کا پیغام برائیوں اور منکرات کے خلاف جہاد تھا اور آج کا سب سے بڑا منکر موجودہ کرپٹ اور استحصالی نظام ہے جس نے تعصبات ،ظلم اور نا انصافی کو جنم دیا ہے اس کے خلاف جہاد دینی اور ملی تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اور شہداء کے خون کا تقاضا ہے کہ ہم آزادی کے لیے اپنے بساط کے مطابق جدوجہد کریں اور شہداء کے مشن کی تکمیل کریں انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کے حکمران تحریک آزادی کشمیر میں اپنا موثر کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں اور یہ کام بھی جماعت اسلامی نے سر انجام دیا ہے اور اسی لیے جماعت اسلامی کوشش کررہی ہے کہ وہ حکومت کے ایوانوں میں پہنچ کر وہ مطلوبہ کردار ادا کرے جس کے نتیجے میں تحریک آزادی کشمیر کو تقویت کے ساتھ ساتھ اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ہم نے بھرپور حکمت عملی بنائی اور اس کو ایک سازش کے تحت ناکام کیا گیا اورآج ظلم و نا انصافی کا دور چل رہا ہے اس میں وہ لوگ بھی برابر کے شریک ہیں جو اس سازش میں شریک تھے ،انہوں نے کہا کہ وزارت امور کشمیر آزاد کشمیر میں مداخلت نہ کرے تا کہ آزاد خطے کے عوام آزادنہ رائے دہی سے اپنے نمائندے منتخب کر سکیں اسلام آباد کی مداخلت کی وجہ سے ہمیشہ جعلی مینڈیٹ اور جعلی قیادت مسلط کی جاتی رہی ہے جس کی وجہ سے نہ تو آزاد خطے کے عوام کے مسائل حل ہوئے اور نہ ہی تحریک آزادی کشمیر میں مطلوبہ کردار ادا کیا جا سکا جس کی وجہ سے آزادی کی منزل بھی دور ہوئی اور آزاد خطے کے عوام بھی شدید مشکلات کا شکار ہوئے جماعت اسلامی جعلی مینڈیٹ کو آئندہ کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور اس کے خلاف بھرپور مذمت کرے گی اگر کسی نے مینڈیٹ چوری کرنے اور جعل سازی کرنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن پوری یکسوئی کے ساتھ مہم چلائیں لوگوں تک دعوت پہنچائیں جماعت اسلامی بھرپور پارلیمانی نمائندگی حاصل کر کے حکومت میں اپنا رول حاصل کرے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر