{AF}
محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت اور چند شر پسند سفارشی عناصر نے تعلیم کو بیڑا غر ق کر کے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}
پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جونیئر اساتذہ کی ترقی کے لیے سنیارٹی لسٹ میں جعل سازی کرنے والے گروہ کو الٹا لٹکایا جائے ،وزیر تعلیم،سیکرٹری تعلیم،چیف سیکرٹری اس کا فوری نوٹس لیں اور ملوث گروہ کے خلاف کاروائی کریں ،محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت اور چند شر پسند سفارشی عناصر نے تعلیم کو بیڑا غر ق کر کے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جماعت اسلامی متبادل تعلیمی نظام پیش نہ کرتی تو نوجوان نسل تاریکی میں ڈوب جاتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ڈائریکٹر پونچھ کے انکشاف کے بعد حکومت فوری طور پر اس کا نوٹس لے اس اصلاح احوال کرے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی نہ ہی اس کی کوئی رٹ ہے لینڈ مافیا ،قبضہ مافیا ،کرپشن مافیا ،کمیشن مافیا کی حکومت ہے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں تعمیر و ترقی کا پہیہ جام ہے اور کرپشن کا پہیہ تیزی سے گھوم رہا ہے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جماعت اسلامی اصلاح احوال کے لیے میدان میں اتری ہے عوام بھرپور تعاون کریں تا کہ اس کرپٹ فرسودہ نظام کو تبدیل کر کے اس کی جگہ اﷲ کا نظام قائم کیا جائے ۔