{AF}
آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں وائس چانسلر کے چارج کے مسئلہ پر بعض علاقائی لیڈروں کے تعصب پر مبنی بیانات افسوس ناک ہیں، ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یہ سیاسی لیڈر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے چارج و تقرر کو مڈل سکول اور ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی کی طرح تصور کر کے علاقائیت کے بت کو پوجھ رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے فارغ ہونے پر چارج دینے کے لیے رولز موجودہوتے ہیں اس لیے رولز اور قواعد کے مطابق فیصلہ میں یونیورسٹی کے بہترمفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسے سیاسی راہنما قانون کی حکمرانی اور میرٹ کی بات کرتے ہیں مگر جہاں ان کا ذاتی مفاد یا پسند نا پسند ہو وہاں ہر قانون کو توڑ کر میرٹ کو پامال کرنا ان سیاستدانوں کا وطیرہ ہے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں موجود تمام یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کے اقدامات فوراً کیے جانے چاہیں اور میرٹ کے مطابق بہترین افراد کو اہم ذمہ داریاں سونپی جانی چاہیں انہوں نے کہا کہ اس اہم نوعیت کے مسئلے کو سیاست کی بینٹ نہ چڑھا یا جائے بلکہ قوانین کی روشنی میں اس پر عمل کیا جائے۔