میجر منصف داد مرحوم کی رخلت سے آزاد کشمیر میں سیاسی خلا پیدا ہوا ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمیجر منصف داد مرحوم کی رخلت سے آزاد کشمیر میں سیاسی خلا پیدا ہوا ہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}

ڑہوئی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے سابق وزیر میجر منصف داد کی وفات پر ان کے گھر جا کران کے بھائیوں،بیٹوں اور مسلم لیگ(ن) کے وہاں پر موجود زعماء سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ  میجر منصف داد مرحوم کی سیاسی ،عسکری خدمات ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ان کی اچانک رخلت سے آزاد کشمیر ایک اچھے سیاسی راہنما سے محروم ہو گیا ہے ان کے ساتھ میرا ذاتی تعلق بھی تھا اﷲ تعالیٰ ان کا اس علاقے کے عوام کو نعم البدل عطا کرے اور اس گھرانے کو بھی اس کا متبادل عطا کرے انہوں نے کہا کہ سیاسی قائد یا کارکن عوام کی خدمت کرکے سکون محسوس کرتا ہے میجر منصب داد نے بھی اسی طرح کی خصوصیات موجود تھیں اچھے اور باکردار قائدین کا اٹھ جانا معاشرے کے لیے بڑا سانحہ ہوتا ہے اس طرح کے اچھے اور باکردار سیاسی قائدین تیار کرنے میں وقت لگتا ہے انہوں نے کہاکہ ہماری دلی دعا ہے اﷲ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول اور منظورفرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھے اور باکردار قائدین کی ہمیشہ جماعت اسلامی نے قدر بھی کی ہے اور حوصلہ افزائی بھی کی ہے موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ اچھے اور باکردار قائدین اور عوام مل کر تحریک آزادی کشمیر کو بھی منطقی انجام تک پہنچائیں اور آزاد خطے میں بھی ایسا عادلانہ اور منصفانہ نظام کے نفاذ کے لیے بھی جدوجہد کریں تا کہ جس مقصد کے لیے یہ خطہ ہمارے آباواجدا د نے آزاد کروایا تھا وہ پورا ہو سکے یہ دنیا مہلت عمل کی جگہ ہے ہر ذی نفس نے موت کا ذائقہ چھکنا ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لیے انسان اﷲ کی طرف رجوع کرے اسی میں دنیااور آخرت کی کامیابی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر