{AF}
گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی باتیں کرنے والے تحریک آزادی کشمیر کی نزاکتوں سے نا بلد ہیں ، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کرنا ان کا بنیادی حق ہے اور حکومت پاکستان فوری طور پر ان کو یہ حقوق فراہم کرے ،مگر اس کو صوبائی طرز دینا یہ تحریک آزادی کشمیر کو تحلیل کرنے کے مترداف ہے کشمیری اس کو قبول نہیں کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ ہے جب تک کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق نہیں مل جاتا اس وقت تک اس علاقے کے عوام کو حقوق دئیے جائیں اور اس کو ضم کرنے کی باتیں نہ کی جائیں اس سے رائے شماری کے وقت پاکستان کو نقصان کا سامنا کر سکتا ہے اس موقع پر انہوں نے سردار عبدالقیوم خان کی رخلت کو بڑا سانحہ قراردیا اور کہا کہ سردار عبدالقیوم خان نے تحریک آزادی کشمیر میں قائدانہ کردار ادا کیا اور آزاد کشمیر کے اندر سیاسی جدوجہد میں بھی بڑی شخصیت کے طور پر ہمیشہ نمایاں رہے جماعت اسلامی ان کی تحریک آزادی کشمیر اور سیاسی خدمات کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے لیے دعا مغفرت کرتی ہے اور لواحقین کے لیے صبر کی دعاکرتی ہے ۔