مودی نواز شریف مذاکرات پر مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کو نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے،نورالباری

{AF}noor ul bari مودی نواز شریف مذاکرات پر مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کو نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے،نورالباری {/AF}

اسلام آباد ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیر حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہا ہے کہ مودی کے پاکستان کے دولخت کرنے کی بھارتی سازش کے اعتراف اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے ناقابل تددید ثبوت ملنے کے باوجود مودی سے اس کی جواب دہی نہ کرنا اور الٹا اسے دورہ پاکستان کی دعوت دینا شرمناک ہے مضبوط ووکٹ پر ہونے کے باوجود نواز شریف کمزور کھیلے قوم کو شرم سار اور کشمیریوں کو مایوس کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اس سے قومی غیر ت داغ دار ہوئی اعلامیہ ہندوستان کے ساتھ رعایت کی انتہا ہے اس میں بمبے کے واقعے کا ذکر تو ہے مگر سنجھوتہ ایکسپریس کا کوئی تذکرہ نہیں نہ ہی بلوچستان کراچی اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کا کوئی ذکر ،انڈیا کے ساتھ مذاکرات کے لیے بے چینی کا یہ عالم ہے کہ دہلی میں پاکستانی کونسلر جنرل کی طرف سے حریت قیادت کے اعزاز میں دی جانے والی طے شدہ افطار پارٹی بھی منسوخ کر دی گئی کہیں انڈیا ناراض ہو کر گذشتہ مذاکرات کی طرح اس بار بھی مذاکرات سے انکار نہ کر دے یہ پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر