{AF}
قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے سابق صدر آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان کی وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیاہے ۔{/AF}
اپنے تعزیتی بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سردار عبدالقیوم خان کی کشمیریوں کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔ لیاقت بلوچ نے مرحوم کے بیٹے سردار عتیق الرحمن اور خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے ۔