{AF}
سردار عبدالقیوم کی وفات سے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
راولپنڈی(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ سردار عبدالقیوم خان کی وفات سے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا ہے انہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا،سیاسی اختلافات اپنی جگہ پر وہ ریاست کی بڑی شخصیت تھے انہوں نے بھرپور سیاسی جدوجہد کی اور کردار ادا کیا ،اس موقع پر سابق امیر سردار اعجازافضل خان،نائب امراء نورالباری،ڈاکٹر خالد محمود،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،ڈاکٹر مشتاق احمد،محمود الحسن چودھری ایڈووکیٹ ،مشتاق ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل ارشدندیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے سردار عبدالقیوم کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ،ترجمان کے مطابق انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ۔