عبدالحی فدا روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص ہونے پر تھب کے بہادر اور غیور پر عزم نوجوانوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں،نثار احمد شائق

{AF}nisar ahmed shaiqعبدالحی فدا روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص ہونے پر تھب کے بہادر اور غیور پر عزم نوجوانوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں،نثار احمد شائق {/AF}

باغ( پ ر) جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیر نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ  اور اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ یونین کونسل تھب کے حقوق اب کوئی طالع آزما حکمران غصب نہیں کر سکتا ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی ایکشن فورم کی طرف سے ان کے اعزاز میں رکھے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی ایکشن فورم کے راہنما مولانا عبدالروف،مولانا خورشید انور،راجہ رویز خان،راجہ طاہر ،راجہ ایاز طاہر اور سردار سبیل نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر چیئرمین عوامی ایکشن فورم نثار احمد شائق نے کہا کہ عبدالحی فدا روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص ہونا ہماری کامیابی ہے اور میں تمام قائدین نے خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ نے بھرپور جدوجہد کی باالخصوص 18جنوری18فروری پریس کلب اور 18اپریل کوپنیالی جبکہ 18مئی کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر دھرنے دے کر کامیاب بنایا انہوں نے کہاکہ حکمرانوں سے اپنا حق چھین کر لیا ہے اس موقع پر نثار احمد شائق نے سیکرٹری ورکس زاہد عباسی ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ منصور قادر ڈار ،ایکسین شاہرات ندیم سرور اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا،اجلاس میں بڑی تعداد میں تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی اور عوامی ایکشن فورم کے قائدین کی جدوجہد کو سلام پیش کیا،معززین نے روز دے کر کہا کہ تمام جماعتوں پر مشتمل عوامی ایکشن فورم کو نہ صرف قائم رکھا جائے بلکہ ہر وارڈ کی سطح پر اس کو منظم کیا جائے اور عوامی حقوق کے لیے اسی پلیٹ فارم پر ملکر جدوجہد کی جائے،نثار احمد شائق نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی طرف سے محکمہ پولیس میں ہونے والی بھرتیوں کے لیے انٹرویو کی منسوخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزراء جیالے بھرتی کرنا چاہتے ہیں حکمران کان کھول کر سن لیں کہ اگر آپ نے اب باغ میں میرٹ سے ہٹ کر تقرریاں کیں تو باغ میں ہزاروں نوجوانوں کو لے کر احتجاج کریں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر