رمضان المبارک کا مہینہ قرآن کے نزول کا مہینہ ہے اور قرآن دنیا وآخرت کے لیے نور اور روشنی ہے، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidرمضان المبارک کا مہینہ قرآن کے نزول کا مہینہ ہے اور قرآن دنیا وآخرت کے لیے نور اور روشنی ہے، ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ 67سال سے اسلامیان کشمیر و پاکستان طاغوتی نظام حکومت ،ظلم،نا انصافی،کرپشن ،غربت ،بد انتظامی،فرقہ پرستی و تعصبات کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں اور اگر اسی راستے پر چلتے رہے تو کبھی منزل تک نہ پہنچ سکیں گے،دنیا و آخرت کی کامیابی کی منزل تک پہنچنے کے لیے قرآن کی روشنی میں سفر طے کرنا لازم ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پلندری کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،افطار ڈنر سے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ،ضلع سدہنوتی کے سیکرٹری سردار عمیق خان نے بھی خطاب کیا،ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو رمضان میں اللہ کی بندگی کا عہد پھر سے کرنا ہو گا ورنہ جب تک شخصیات،سیاسی جماعتوں برادریوں،مفادات اور مذہبی فرقوں کی پرستش و پوجا کرتے رہیں گے قوم کے مقدر میں اندھیروں کے سوا کچھ نہ ہو گا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایک ظلم کا غیر اسلامی نظام قائم ہے اور یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام لاکھوں قربانیوں کے باوجود آزادی کی منزل تک نہیں پہنچ سکے،بیس کیمپ کی حکومت تحریک آزادی میں کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں غربت ،مہنگائی،نا انصافی اور بد انتظامی کا علاج قرآن وسنت کے دئیے ہوئے اصولوں کے ذریعہ ہی ہو سکتا ہے انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنان پر زور دیا کہ وہ ہر دروازے تک پہنچیں اور قرآن و رمضان کا پیغام لوگوں تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ غیر اسلامی بوسیدہ نظام اب زمین بوس ہونے کو ہے اور ان شاء اللہ اسلامی انقلاب کا سورج بھی طلوع ہو گا اور آزادی کی منزل بھی ملے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر